معروف مذہبی اسکالر اور ثناﺀ خواں جنید جمشید کی لاش کی
شناخت ہوگئی ہے- جنید جمشید کی لاش کی شناخت کے حوالے سے ان کے بھائی
ہمایوں جمشید کو آگاہ کردیا گیا ہے لیکن ابھی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا
انتظار کیا جارہا ہے-
|
|
دوسری جانب جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا ہے کہ “ ڈی این اے رپورٹ
بدھ تک آئے گی اور اس کے بعد جنید جمشید کی میت کو کراچی لایا جائے گا“-
نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ “ جنید
جمشید کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی معین خان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگی
جبکہ تدفین جنید جمشید کی وصیت کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی“-
فی الحال جنید جمشید کی لاش کی شناخت ان کے دانتوں کی ہسٹری اور چہرے کے
ایکسرے سے کی گئی ہے-یہ شناخت فرانزک ماہرین نے امریکہ سے ان کے دانتوں کے
ایکسرے منگوا کر کی ہے-
|
|
واضح رہے اسلام آباد سے چترال کی جانب سفر کرتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ
حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں جنید جمشید سمیت طیارے میں سوار
تمام 47 افراد لقمہ اجل بن گئے- |