مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار دنیا کے کامیاب
ترین اور امیر ترین افراد میں ہوتا ہے- لیکن آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت
ہوگی بل گیٹس کو اب بھی ایک ایسی بات کا پچھتاوا ہے کہ جسے عام طور پر لوگ
زیادہ اہمیت نہیں دیتے-
|
|
جی ہاں بل گیٹس نے خود اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ انگریزی زبان کے
علاوہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی زبان بولنا نہیں جانتے-
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ “ میں خود کو اس بات کے لیے احمق قرار دیتا ہوں کہ
مجھے کوئی غیر ملکی زبان بولنی نہیں آتی- مجھے امید ہے کہ میں دیگر ممالک
کی زبانیں سیکھنے کے لیے بھی وقت نکال سکوں گا- اور میرے نزدیک فرنچ زبان
سیکھنا آسان ہوگا“-
|
|
بل گیٹس مزید کہتے ہیں کہ “ میری خواہش یہی ہے کہ مجھے عربی یا چینی زبان
بھی بولنا اور سمجھنا آئے اور لیکن میں لوگوں سے ان زبانوں میں بھی بات
کرسکوں- میں اس سلسلے میں ایک ایپ کا بھی استعمال کرچکا ہوں تاہم اس حوالے
سے مستقل مزاجی سے کام نہیں لے سکا“- |