ہم بانیِ پاکستان قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کے
بارے میں بہت کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ہم نے صرف ان کی
پاکستان کی تخلیق کے لیے کی جانے والی جدوجہد اور قربانیوں کے بارے میں پڑھ
اور سن رکھا ہے- لیکن قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کی کرشماتی شخصیت
کے اس کے علاوہ بھی چند ایسے پہلو ہیں جن سے ہم ناواقف ہیں- |
سگار کا برانڈ
اس سے تو سب ہی واقف ہیں کہ قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ سگار پینے کے
انتہائی شوقین تھے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ایک ہی برانڈ کا
سگار پیتے تھے؟ جی ہاں قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ ہمیشہ Craven A
cigarette کا سگار پینا پسند کرتے تھے اور یہ اپنے وقت کا ایک مہنگا ترین
برانڈ تھا-
|
|
مشہور جناح کیپ
قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ جو ٹوپی پہنا کرتے تھے اسے تکنیکی اعتبار
سے Karakul cap کے طور پر جانا جاتا تھا- یہ ٹوپی بھیڑ کی Karakul نامی نسل
کی کھال سے تیار کی جاتی تھی اور اس قسم کی ٹوپی وسطی ایشیا کے مرد پہنا
کرتے تھے- لیکن پاکستان میں خاص ٹوپی قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علی کے
نام سے منسوب یعنی جناح کیپ کے نام سے جانی جاتی ہے- اور متعدد سیاستدان
بھی اسے پہننا ایک اعزاز کی بات سمجھتے ہیں-
|
|
گہری محبت
قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ پاکستان اور اپنی دوسری اہلیہ مریم جناح
سے بےپناہ محبت کرتے تھے- اگرچہ قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کے چہرے
سے ان کے جذبات کا انداز لگانا مشکل تھا لیکن مواقع ایسے تھے جب عوامی
مقامات پر ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے- پہلی مرتبہ اس وقت جب وہ مریم
جناح کے جنازے میں شریک تھے اور دوسری مرتبہ اگست 1947 میں جب وہ پاکستان
آنے سے قبل آخری مرتبہ مریم جناح کی قبر پر گئے تھے-
|
|
دنیا بھر میں خدمات کا اعتراف
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک بہت بڑی سڑک تعمیر کی گئی اور اسے
قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کے نام سے منسوب کیا گیا- اسی طرح ایران
کے شہر تہران میں “ محمد علی جناح ایکسپریس وے“ تعمیر کی گئی اس کے علاوہ
ایران نے 1976 میں قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کے یومِ پیدائش پر
خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا- شکاگو میں واقع Devon Avenue میں ایک حصے کا
نام “ محمد علی جناح وے “ رکھا گیا ہے- بھارتی علاقے گنٹورا میں قائداعظم
محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کی یاد میں “جناح ٹاور “ تعمیر کیا گیا-
|
|