اللہ کے بندے
(Muhammad Sohail Qadir, Dera Ghazi Khan)
ایک حدیث پاک کا مفبوم ہے۔
“جب بچہ ماں کے پیٹ میں چار ماہ کا ہو جاتا ہے تو ایک فرشتہ اس کے ماتھے پر
اس کی تقدیر یعنی اس کا رزق اس کی عمر اور اس کی جنتی یا دوزخی ہونے کے
متعلق لکھ جاتا ہے۔ پھر وہ شخص ساری عمر نیک کام کرتا رہتا ہے مگر اس کی
تقدیر اس پر غالب آجاتی ہے اور وہ برے کام شروع کر دیتا ہے یہاں تک کہ اسے
موت آ جاتی ہے اور وہ دوزخ میں چلا جاتا ہے۔ اسی طرح ایک شخص ساری عمر برے
کام کرتا رہتا ہے مگر اس پر اس کی تقدیر غالب آجاتی ہے اور وہ اچھے کام
کرنا شروع کردیتا ہے یہاں تک کہ اسے موت آجاتی ہے اور وہ جنت میں چلا
جاتاہے۔“
لہٰذا انسان کو کبھی بھی نہ اپنے نیک اعمال کا زعم ہونا چاہئے اور نہ ہی
اپنی خطاؤں سے اتنا مایوس ہونا چاہئے کہ سمجھنے لگے کہ اب کوئی نجات کا
ذریعہ نہیں۔ بلکہ ہر دونوں صورتوں میں صرف اور صرف اللہ تبارک و تعالٰی کی
رحمت کا طالب رہے اور اپنی بخشش کی دعا کرتا رہے۔ |
|