سستا گوشت گائے کا ہے یا گدھے کا؟

گذشتہ کئی سالوں سے یہ خبر مختلف اخبارات اور میڈیا پر گردش کرتی رہی ہے کہ ملک میں گدھے کے گوشت کی فروخت کھلے عام جاری ہے ۔ میری اربابِ اختیار سے گذارش ہے کہ مختلف مکاتب فکر اور علماٗ کرام کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ گدھے کا گوشت حرام نہیں ہے بلکہ مکروہ ہے اور بعض قصاب حضرات غریب بستیوں میں کھلے عام گدھے کا گوشت فروخت کررہے ہیں اور حب خریداروں سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ اس بات کا علم رکھتے ہوئے کہ یہ گدھے کا گوشت ہے کیوں خرید رہے ہیں تو ان کا یہ کہنا تھا کہ غریب عوام کے لیے گائے کا گوشت خریدنا بہت مشکل ہے جب کہ اس کے بر عکس گدھے کا گوشت بازاروں میں آدھی قیمت پر دستیاب ہے اس لیے ان کو مجبوراََ گدھے کا گوشت خریدنا پرتا ہے ۔ اور ویسے بھی گدھے کا گوشت حرام نہیں ہے بلکہ مکروہ ہے تو کھانے پینے کی بہت سی اشیاٗ ہیں جو ہم عام طور پر استعمال کرتے ہیں ۔تو میری علماٗ اکرام اور حکومت وقت سےسے گذارش ہے کہ یا تو اس ہر مکمل پابندی لگائی جائے یا اس کی فروخت کی اجازت دی جائے کیوں کہ مکروہ گوشت کی طرح مکروہ مچھلی بھی بازاروں میں فروخت کی جارہی ہے ۔

 
Yamna Aftab
About the Author: Yamna Aftab Read More Articles by Yamna Aftab: 3 Articles with 2264 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.