کراچی کا نظام ترٹریفک

کراچی میں جہاں بےشمار مسائل عوام کا جینا مشکل کئے ہوئے ہیں وہیں خستہ حال سڑکیں بھی عوام کی تکالیف میں اضافے کی ایک بڑی وہ جہ ہیں۔ پورے ملک کی معاشی ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے کی وہ جہ سے شہر قائد میں آمد و رفت بھی باقی شہروں سے قدر زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی وہ جہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے۔ روز روز کے اس ٹریفک جام میں کئی مریض بھی وقت پر نہ پہنچنے کی وہ جہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ طلبہ وقت پر تعلیمی اداروں میں نہیں پہنچ پاتے۔ کاروباری حضرات بھی اپنے دفاتر میں تاخیر سے پہنچتے ہیں۔ میری صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کلیئے نئی اور کشادہ سڑکیں تعمیر کی جائیں تاکہ معمولات زندگی بلارکاوٹ تسلسل کے ساتھ چل سکیں۔
Zahid Abbas
About the Author: Zahid Abbas Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.