وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کی
کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ
شی سانگheng Xiaosong) (Mr. Z نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا
مور، پاک چین تعلقات کے فروغ کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن )اور کمیونسٹ
پارٹی آف چائنہ کے مابین رابطے مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال
کیا گیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مابین
تعلقات کو مزیدفروغ کیلئے موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈائریکٹر
جنرل بیورو انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ یوان زی بنگ (Mr.
Yuan Zhibing) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو دوسری بڑی معاشی طاقت بنانے
میں کمیونسٹ پارٹی، چینی صدر شی جن پنگ (Mr. Xi Jinping) اور وزیراعظم لی
کی چیانگ (Mr. Li Keqiang) کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور چین کی موجودہ ترقی کے
پیچھے شوشلزم کا نظریہ اورچین کے عظیم تاریخی ورثے کی قوت کارفرماہے۔
بلاشبہ چین کی ترقی اس کی قیادت اور عوام کی محنت اور قربانیوں کا معجزہ ہے۔
ہماری حکومت صرف چین کی تعریف ہی نہیں کرتی بلکہ بہت کچھ سیکھنے کی بھی
کوشش کرتی ہے۔ اس وقت چین میں پاکستانی طلبا و طالبات چینی زبان سیکھ رہے
ہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے پاکستانی طلبہ کو چین بھجوایا ہے۔
نوجوانوں کے مزید وفود جلد چین بھجوائیں گے۔ چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ
دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا
تھا۔پاکستان اور چین پہلے محض دوست تھے، اب انہیں ایک دوسرے سے محبت ہو چکی
ہے۔ چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ سی پیک چین کے صدر،
وزیراعظم اور حکومت کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے اور پاکستانی قوم
چین کے اس تاریخ ساز تحفے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔سی پیک کے منصوبے
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں اور دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے
معاشی تعاون کا مظہر ہیں اور اس تاریخی منصوبے سے پاک چین تعلقات نئی
بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں
تاریخ کا دھارا بدل جائے گا اور پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی
برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔ پاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی
کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم
لیگ(ن) کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
چین پاکستان کاانتہائی قابل اعتماد عظیم دوست ہے۔ پاکستان کی موجودہ قیادت
چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی ا ہمیت دیتی ہے۔ پاکستان اورچین کی دوستی
ہمالیہ سے بلند، سمندرسے گہری ، شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔
پاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ پاکستان او رچین کی
موجودہ لیڈرشپ کے دور میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔
پاک چین دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔ چین کی قیادت نے
وزیراعظم نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے۔ کمیونسٹ
پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگ
نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہت
اہمیت دیتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان
آئیڈیل تعلقات ہیں اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں دونوں جماعتوں
کے مابین تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ پاکستان سے پارٹی کی سطح پر وفود کے
تبادلوں کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لاہور آکر دلی خوشی ہوئی
ہے اور پاکستان میں بہت پیار اورمحبت ملی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے
کے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف
چائنہ کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگ
نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے
کہ پنجاب میں شہبازشریف کی متحرک قیادت میں سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی
برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ میں اور میرے وفد کے اراکین شہبازشریف
اور ان کی ٹیم کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔
چین ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا
جاتا ہے لیکن اب چین میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کا موازنہ
’’پنجاب سپیڈ‘‘ سے کیا جا رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں
شہبازشریف کی صورت میں ایک وژنری قیادت موجود ہے جو منصوبوں کو معیار اور
رفتار کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اور پاک چین
معاشی تعلقات میں اضافے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے مخلصانہ کاوشیں کی
ہیں اور ان کا متحرک کردار لائق تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کو
بے مثال ترقی دی ہے اور عوام کی فلاح کیلئے ان کے اقدامات اور پروگرام
انقلابی نوعیت کے ہیں۔ پنجاب سے چینی زبان سیکھنے کیلئے طلبا و طالبات کو
چین بھجوانا شہبازشریف کا مستحسن اقدام ہے، اس سے دونوں ممالک کے عوام میں
مزید قربت بڑھے گی اور ایک دوسرے کے کلچر کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ انہیں
پنجاب میں پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈور کے منصوبوں پر شفافیت، معیار اور
تیز رفتاری سے عملدرآمد ہوتا دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب
محمد شہبازشریف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل
ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگ اور ان کے وفد کے اعزاز میں حضوری
باغ میں عشائیہ دیا۔وائس منسٹر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ زینگ شی سانگ نے اس
موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاک چین تعلقات کو فروغ دینے میں
اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے دورہ چین کے دوران میں ان کے کام سے
بہت متاثر ہوا۔ اگرچہ چینی قوم بہت محنتی اور انتھک ہے لیکن شہبازشریف ہم
سے بھی زیادہ محنتی اور انتھک ہیں۔دورہ چین کے دوران میں ہر جگہ وزیراعلیٰ
شہبازشریف کے ساتھ رہا۔شہبازشریف صبح سے رات گئے تک میٹنگز اور صرف کام
کرتے تھے۔اکثر میں تھک جاتا تھا لیکن شہبازشریف نہیں تھکتے تھے۔وزیراعلیٰ
شہبازشریف نے پنجاب میں منصوبوں کو مثالی رفتار سے آگے بڑھایا ہے۔ چین میں
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کام کرنے کی رفتار کو ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا اعزاز ملا
ہے اور یہ پنجاب سپیڈ نہیں بلکہ ’’شہباز سپیڈ‘‘ ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی
قیادت میں پنجاب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔پنجاب میں سی پیک کے تحت 9
ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جبکہ دیگر صوبوں میں اس سے زیادہ
سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ میں 15 برس قبل لاہور آیا تھا لیکن اب لاہور ایک
ترقی یافتہ شہر بن چکا ہے اور ترقی کا یہ سفر میرے بھائی شہبازشریف کی
قیادت میں طے ہوا ہے جس پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ چین کی قیادت اور
حکومت نے پاکستان میں منصوبوں پر انتھک محنت سے کام کی تعریف کی ہے،بلاشبہ
یہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کی شفافیت اور خدمت
کی پالیسی ہے جس کے باعث ہمارا عظیم دوست چین بھی آج منصوبوں میں رفتار،
معیار اور شفافیت کی تعریف کر رہا ہے۔ آج پاکستان بھر میں سی پیک کے پھولوں
کی مہک پھیل چکی ہے اور پوری دنیا میں سی پیک کا ڈنکا بج رہا ہے۔ سی پیک کے
مثبت اثرات پاکستان میں ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ چین نے سفارتی، سیاسی
اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ پاکستان کے عوام
چین کی قیادت اور حکومت کی محبت، خلوص اور ایثار پر شکرگزار ہیں۔ کشمیر کا
مسئلہ ہو یا پانی کا، چین چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔پاکستان
اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلتے رہیں گے۔ |