پاکستان کی جمہوری حکومتیں اور عوام

پاکستان تو چودہ اگست انیس سو سینتالیس کو معرض وجود میں آیا مگر جمہوری حکومت کا آغاز انیس سو بہتر میں. ہوا جب انیس سو ستر کے انتحابات کے نتیجے میں پی پی پی نے سقوط. ڈھاکہ کے بعد پاکستان میں اقتدار سنبھالا اور پہلے صدر پھر وزیر اعظم بنے اور بھٹو حکومت نے بہت کام کیا اور تمام شعبوں میں اصلاحات کیں اور ہر قسم کی کوشش کی کہ عوام کو ریلیف ملے اسکے بعد اپوزیشن نے اگلے الیکشن کو متنازعہ بنا دیا اور نہ صرف بھٹو صاحب کو گرفتار کر لیا گیا بلکہ بعد میں بھٹو صاحب کو پھانسی دے دی گی اسکے بعد ایک اور جمہوری حکومت بنی اور وہ بھی پی پی پی کی حکومت بنی اور وزیر اعظم بھٹو کی بیٹی بنی اور تیسری جمہوری حکومت میآں نواز شریف نے بنای اسکے بعد پھر پی پی پی نے جمہوری حکومت سنبھالی اور اسکے بعد میاں صاحب نے حکومت سنبھالی اسکے بعد پھر پی پی پی نے حکومت سنبھالی اور اقتدار بھٹو خاندان سے باہر منتقل ہوا یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم بنے اور موجودہ جمہوری حکومت پھر میاں صاحب کے پاس یے پیارے پاکستانیوں. جمہویت ان دو پارٹیوں کے گر د گھومتی رہی اس دوران تین وزیر اعظم شہید ہوے ایک ملک بدر ہوا اور اب ایک پر پانامہ میں الزامات ہیں اس عرصہ میں عوام اور ملک کی حالت نہیں بدلی اگر حالت بدلی تو صرف اور صرف سیاستدانوں کی اور ہماری جمہوری حکومتیں اپنے لیڈروں کو جوابدہ رہیں مگر عوام صرف اور صرف ووٹ دینے کی مشین ہیں اور ترقی تو صرف اور صرف سیاستدان اور اسکے رشتہ دار کر سکتے ہیں اور ان جمہوری جکومتوں نے قرض لیے اور دل. کھول. کر لیے اب عوام. کا ان دونوں پارٹیوں سے سوال ہے کہ اتنے عرصہ حکومتیں. کرنے کے بعد ہماری حالت کیوں نہیں بدلی ہم. اپنے بچوں کو نہ اچھا کھلا سکتے ہیں نہ اچھا پہنا سکتے ہین نہ. اچھا پہنا سکتے ہین نہ اچھے ڈاکٹر کو دیکھا سکتے ہیں ہماری پی آی اے کیوں نقصاں میں جا رہی ہے ریلوے کیوں تباہ ہوی ہمارے ملک کو کیوں اندھیروں میں پھینک دیا گیا گیس کہاں ہے عوام کو اکیلا چھوڑ دیا گیا اور کیوں ہمیں دوسرے درجے کی محلوق بنا دیا گیا اور ہم کہاں جایں کس سے انصاف مانگیں ہماری محرومی کی ذمہ دار آپ سیاستدان ہو خدا کے لیے اس ملک کو بحش دو اور ہمارے بارے میں. بھی سوچوں کہ عوام. کا بھی پاکستان پر حق ہے اب بس کرو اور عوزم کا. بھی سوچو ہم ما یوس نہیں ہیں اور پر امید ہیں کہ قاید جیسا کوئی لیڈر ضرور آئے گا جو ہمارے مسائل حل کریگا اور موجودہ حکومت کوشش کر رہی ہے اور. انشا اللہ ہمارا وطن ترقی یافتہ بنے گا انشااللہ
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 302946 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More