ایک تھا جنگل

ایک غیر سیاسی کہانی:
‏ایک دفعہ کا ذکر ہے
کہ
ایک شیرنی اور گدھے کی شادی ہو گئی،
انکے ہاں بیٹا ہوا
تو سب پریشان تھے
کہ یہ گدھا ہے یا شیر ! پھر ایک دن شکاری کی گولی سے‏ شیرنی ہلاک ہو گئی،
گدھا بہت غمزدہ تھا،
تمام جانوروں نے بہت ہمدردی کی
مگر دکھ کم نہ ہوا،
پھر
سب نے ملکر گدھے کو جنگل کا بادشاہ بنا دیا.

‏گدھے نے بادشاہ بن کر جنگل کا بیڑا غرق کردیا
ہر طرف کرپشن اور افراتفری تھی،

سب نے فیصلہ کیا کہ گدھے کو ہٹا کر کسی اصل شیر کو حکومت دیں
الیکشن کا فیصلہ ہوا
تو
گدھے نے اپنے بیٹے کو اپنی جگہ نامزد کر دیا،
سب نے کہا
کہ
یہ تو "کھوتے کا پتر ہے"

گدھے نے کہا
مگر اسکی ماں تو شیرنی تھی نا !

پھر گدھے نے اپنے بیٹے کا نام بدل دیا
تا کہ کوئی اسکو کھوتے کا پتر نہ کہے.

‏(نوٹ: ‏یہ ایک انتہائی غیر سیاسی کہانی ہے لہذا اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ شکریہ۔ )
Prof Dr Mujeeb Zafar Anwar Hameedi
About the Author: Prof Dr Mujeeb Zafar Anwar Hameedi Read More Articles by Prof Dr Mujeeb Zafar Anwar Hameedi: 14 Articles with 17351 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.