اجازت
(Shahid Iqbal Shami, Attock)
100لفظی کہانی |
|
اس ملک کا قانون آپ کو بہت سی رعائتیں دیتا ہے
آپ کسی قسم کا کاروبار بلا خوف کر سکتے ہیں
شادی کے لئے سڑک بند کر سکتے ہیں
بلا لائسنس گاڑی چلا سکتے ہیں
کرپشن کر کے محفوظ رہ سکتے ہیں
بینک کاقرض بلا ڈکار کے ہضم کر سکتے ہیں
گھر والوں کی مرضی بنا شادی میں کوئی روک ٹوک نہیں
وراثت میں بیٹی کو حصہ نہ دیں تو کوئی پوچھے گا نہیں
شراب ،چرس اور ہر قسم کا نشہ یہ آپ کا ذاتی فعل ہے
صرف حکومت سندھ کے قانون کے مطابق
اسلام قبول کرنے کی اجازت نہیں |
|