باغی

سو لفظوں کی کہانی ۔۔۔
"میں باغی ہوں!"
اُنھوں نے سینہ تان کر کہا۔
"آپ باغی نہیں ہیں۔"
میں نے فیصلہ سنایا۔
"کیوں؟"
انھوں نے پوچھا۔
"باغی تو وہ ہوتا ہے جو ریاست کا مخالف ہو،
"آپ تو کبھی ریاست کے مخالف نہیں رہے۔ـ"
میں نے سمجھایا۔
ـ"میں سیاسی پارٹیوں کا باغی ہوں۔"
انھوں نے فورا ّپلٹا کھایا۔
میں نے روانی سے بولنا شروع کیا۔
ـ"وہ پارٹیاں جو ملکی و عوامی مفاد کی مخالف ہیں،
ــجن کی تگ و دو اقتدار میں رہنا ،یا ،اقتدار کا حصول ہے۔"
" ہاں بالکل درست"
وہ قائل ہوگئے۔
ـ"پھر باغی آپ نہیں ،وہ ہیں،
ریاست کے باغی ،عوام کے باغی۔"
Sheikh Muhammad Hashim
About the Author: Sheikh Muhammad Hashim Read More Articles by Sheikh Muhammad Hashim: 77 Articles with 91014 views Ex Deputy Manager Of Pakistan Steel Mill & social activist
.. View More