سردیوں کے موسم میں کچھ نعمتوں کوسردیوں کا
تحفہ کہا جاتا ہے جیسے کہ گاجر کا حلوہ‘ کافی‘ دودھ پتی‘ اُبلے ہوئے انڈے‘
میوے والا گڑ ‘کشمیری چائے ‘ سوپ‘ یخنی ‘مختلف طرح کے حلوے اور پائے وغیرہ
۔یہ نعمتیں ہمیں سردی کی شدت سے بچانے میں معاون ہوتی ہیں ۔ موسم کی سختی
سے محفوظ رہنے کیلئے سو ُجی اور گھی کےساتھ ادرک کا حلوا بنا کرکھایا جاتا
ہے ۔ اسی طرح سے ادرک کو گڑ میں ملا کر بھی کھایا جاتا ہے کیونکہ ادرک میں
قدرت نے ایسی خاصیت رکھی ہے جو جسم کو گرمائش بخش کر سردی میں کمی پیدا
کرتی ہے۔
ا درک ایک عام دستیاب جڑی بوٹی ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں ۔اسے خام کھائیں
یا کھانے میں ملا کر استعمال کریں ‘بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو
مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی متعدد فوائد کی حامل ہے۔
ادرک کا ایک سب سے بڑا فائدہ متلی کی شکایت میں کمی لانا ہے‘ ادرک کی چائے
کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہے، اس کیلئے ایک انچ کے ٹکڑے ادرک کو
2پیالی گرم پانی میں 10 منٹ تک رکھنے کے بعد اس میں شہد ملا کر پی لیں۔
اگر پیٹ خراب ہوگیا ہے تو ادرک کو چبا کر دیکھیں‘ یہ معدے کو موثر طریقے سے
خالی کرکے پیٹ کی خرابی کی شکایت پر قابو پاتی ہے۔
طبی ّماہرین کے مطابق اگر جسم پر کسی قسم کاورم ہوگیا ہے تو ادرک کو اپنی
غذا کا حصہ ّ بنالیں۔ اس میں ایسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو جسم کے ورم کو کم
کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
گیس کی تکلیف میں بھی ادرک فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ
آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے‘ اس کیلئے اپنی غذا میں باریک کٹی ہوئی ادرک
چھڑک کر استعمال کریں۔
اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں
بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جائے
تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کےساتھ ملا کر استعمال
کریں۔
ادرک معدے کے اچھے بیکٹریا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو جسمانی دفاعی
نظام کو بہتر بناکر بیمار ہونے سے بچاتے ہیں۔اسی وجہ سے بیماری کی صورت میں
ادرک کی چائے پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اگر معدہ مسلسل خرابی کی وجہ سے
سست پڑ گیا ہو‘ بھوک کم او ردیر سے لگتی ہو اور کھانا ہضم نہ ہوتا ہو
توادرک استعمال کریں۔
اس کے اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں موجود مضر صحت پروٹین کے اجزاءسے ہڈیوں کو
پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرتے ہیں۔
125ملی لیٹر ادرک کے رس میں 50ملی لیٹر تل کا تیل ملا کر ہلکی آنچ پر صرف
تیل باقی رہ جانے تک پکاکر محفوظ کرلیں اور حسب ضرورت مالش کریں۔ تیز سردی
کی وجہ سے سر درد کی صورت میں اسے پیشانی پر ملیں۔ بچوں کے سینے کو گرم
رکھنے کیلئے اس تیل کی مالش مفید ہے۔ سردی کی وجہ سے بدن میں درد ہو تو اس
تیل کے ملنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
آدھا کھانے کے چمچے ادرک کے جوس کو روٹی کے ساتھ ملا کر کھانے سے کھانسی
اور بلغم میں فائدہ ہوتا ہے۔ چائے کی پتی کے بجائے ادرک ملاکر چینی اور
دودھ والی چائے بنا کر پینے سے ٹھنڈ اور بخار کو فائدہ پہنچتا ہے۔چائے
زکام‘ کھانسی‘ سینے کی جکڑن‘بہتی ہوئی ناک یا سر درد کے مسئلے کے حل کیلئے
ادرک کو شہد کےساتھ یا قہوہ میں اچھی طرح اُبال کر استعمال کریں۔
|