کوئٹہ٬ جبلِ نور پہاڑ جہاں لاکھوں قرآن پاک محفوظ ہیں

یوں تو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی شہرت کی ایک وجہ وہاں پائے جانے والے لاتعداد بلند و بالا پہاڑ بھی ہیں لیکن انہی پہاڑوں میں ایک پہاڑ ایسا بھی ہے جسے ایک خاص مقام بھی حاصل ہے کیونکہ اس پہاڑ میں لاکھوں شہید قرآنی نسخوں کو محفوظ کیا گیا ہے-
 

image

بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے مضافات میں واقع جبل نور نامی اس پہاڑ میں کئی سرنگیں بنائی گئی ہیں اور یہاں قرآن پاک کے شہید نسخے محفوظ کیے جاتے ہیں جو کہ پاکستان بھر سے پہنچائے جاتے ہیں-

یہ خوبصورت کام جبل نور فاؤنڈیشن نامی ایک تنظیم کے تحت کیا جارہا ہے- اس تنظیم کی بنیاد سنہ 1992 میں ایک مقامی تاجر صمد لہری نے رکھی تھی اور آغاز میں قرآن پاک کے نسخوں کو محفوظ بنانے کے لیے اس پہاڑ میں کھدائی کر کے ایک کمرہ تعمیر کیا گیا تھا-
 

image


تاہم بعد میں جگہ کم پڑنے پر مزید سرنگوں کی کھدائی کی گئی- آج ان سرنگوں کی لمبائی تقریباً 5۔3 کلومیٹر ہے جبکہ یہاں پاکستان بھر سے لائی جانے والی 25 لاکھ قرآن کی جلدیں ذخیرہ ہیں۔
 

image

اب بھی یہاں سرنگوں کی کھدائی کا جاری ہے جہاں مزید قرآنی نسخوں کو محفوظ کیا جائے گا-

اس پہاڑ میں 300 سے 400 سال پرانے قرآن پاک کے نسخے بھی موجود ہیں جنہیں شیشے کی الماریوں میں رکھا گیا ہے اور لوگ ان کی زیارت کرتے ہیں- اس کے علاوہ یہاں عبادت کے لیے حجرے بھی قائم کیے گئے ہیں-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever wondered what happens to old copies of Quran that have been damaged or torn? As Muslims, we know that we cannot burn or tear Quran. So what happens to the old copies of Quran in Pakistan? Well, they make their way to Jabal-Noor-ul-Quran, which is a hill located in the Mountains of Chiltern in Quetta.