گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ واٹس
ایپ نے 5 فروری سے کچھ نئے فیچرز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے
مطابق اگر کوئی بھی آپ کی چیٹ کا سکرین شاٹ لیتا ہے تو آپ کو نوٹی فیکیشن
کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا۔اگر چہ اس خبر کو لی کر پاکستانی قوم بہت
جزباتی ہو رہی ہے لیکن کوئی بھی یہ زحمت گوارہ نہیں کر رہا ہے کہ واٹس ایپ
کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اس خبر کی صحیح طور پر تصدیق کر لے۔
کیا واقعی واٹس ایپ نے سکرین شاٹ پر نوٹی فیکیشن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
ہے؟
سکرین شاٹ پر نوٹی فیکیشن بھیجنے کا فیچر سب سے پہلے سنیپ چیٹ نے متعارف کر
وایا۔ جسے دیکھتے ہوئے کچھ بلاگرز اپنی ویب ساٹس کوچلانے کے لئے اسی قسم کی
خبریں واٹس ایپ کے بارے میں چلا رہیں ہیں۔ پاکستانیوں میں اس بات کا رجحان
ہے کہ وہ ایک دوسرے کی پرائیویٹ چیٹ کا سکرین شاٹ لے کر دوستوں کے ساتھ
مزاح کر تے ہیں۔ اور ساتھ ہی یہ بات بھی مانی جاتی ہیں کہ خواتین کوئی بات
نہیں رکھ سکتیں۔ تو اگر واٹس ایپ نے یہ فیچرمتعارف کروا دیا اور جس کی چیٹ
کا سکرین شاٹ لیا جا رہا ہے اسے نوٹی فیکیشن آگیا تو ایک فساد پیدا ہو سکتا
ہے۔
لہٰذا ایک خبر جو سننے میں سنسنی معلوم ہوتی ہے لوگ بلا تحقیق آگے پھیلا کر
جھوٹے بلاگرز کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ویسے بھی ہمارا مسئلہ ہے کہ ہم
سنسنی خیز خبروں کی تصدیق کیئے بنا آگے بڑھا دیتے ہیں حالانکہ واٹس ایپ کی
طرف سے ایسی کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے۔
ذرائعitechurdu |