میرے وطن کے پھولو ہمیشہ کھلتے رہو

بچے من کے سچے ہوتے ہیں بچے کسی بھی گھر کی رونق ہوتے ہیں بچے ماں کے دل کا ٹکڑا اور باپ کے جگر کا ٹکڑا ہوتے بچے ہی تو کسی بھی ریاست کا مستقبل ہوتے ہیں. بچے ہی گھر کی خوشی ہوتے ہیں پیارے بچوں آپ کو کتنے لا ڈ و پیار سے پالا جاتا ہے آپ کی ہر خواہش پوری کی جاتی ہے آپ کے دکھ سکھ کا خیال رکھا جاتا ہے اور کس طرح آپ کو صبح آپکی ماں آپ کو تیار کرکے سکول بھیجتی ہے اور کس آپکا باپ آپکی تمام ضروریات پوری کرنے کیلیے دنیا میں. مسایل سے لڑ جاتا ہے ہر ماں اور باپ چاہتا ہے کہ اسکے بچے پوری دنیا سے اوپر ہوں اور آپکے تمام حقوق آپ. کو دیے جاتے ہیں اور پاکستان آپکے مفت تعلیم اور صحت کی سہولتیں مہیا کرتا ہے سب کے والدین امیر اور جاگیردار نہیں ہوتے سب کے والدین تاجر اور صنعت کار نہیں ہوتے کسی کا باپ مزدور یو تا ہے تو کسی کا باپ مستری کسی کا باپ کا شتکار ہوتا ہے تو کسی کا باپ ڈرایور کسی کا باپ سارا دن پھیری کا کام کرتا ہے تو کسی کا باپ درزی اور کسی کی ماں. گھروں میں کام کرتی ہے تو کسی کی کام مزدوری پر کپڑے سیتی ہے مگر پیارے بچوں آپکو ہر سہولت میسر ہوتی ہے اور افسوس اس وقت والدین کو لگتا. ہے ریاست کو لگتا ہے جب آپ کسی بھی امتحان میں فیل ہوجاتے ہو اور آپکا فیل ہونا والدین کی خوشیوں. کا قتل ہو تاہے اور والدین اس وقت ٹوٹ جاتے ہیں جب آپ کسی غلط صحبت میں چلے جاتے ہو اور چرس سگریٹ اور دوسری غلط. عادات کو اپنا لیتے ہو اور والدین کے خوابوں کو چکنا. چور کر دیتے ہو اور انکی محنت کو برباد کر دیتے ہو اور ان کو جیتے جی مار دیتے ہو جنھوں نے آپ. کو ہر سہولت دی آور اپنے انکی محنت پر پانی پھیر دیا پیارے بچوں کامیابی اس وقت ملتی ہے جب آپ اپنے والدین کی محنت کا احساس کروگے جب آپ انکے خون پسینے کی کمای کا احترام کرو گے اور جب آپ کسی امتحان میں ٹاپ کرتے ہو تو آپ کے والدین پھولے نہیں سماتے اور انکی خوشی کی انتہا نہیں. رہتی پیارے بچوں آپ ہی پاکستان کا مستقبل ہو آپ نے ہی آگے چل کر پاکستاب. کی باگ ڈور سنبھالنی ہے آپ نے ہی صدر بننا ہے آپ نے ہی وزیر اعظم بننا ہے آپ نے ہی سب کچھ سنبھالنا ہے خدا کیلیے والدین. کے اعتماد کو مت توڑا کرو جو تمہاری خوشیوں پر اپنی خوشیاں. قربان کر دیتے ہیں مگر تمہیں. افسردہ نہیں دیکھ سکتے پیارے بچوں ہمارا وطن بہت دکھ دیکھ چکا اب آپ سب نے ملکر اسکی تعمیر کرنی اور یہ تعمیر قاید کے فرمان کام کام اور بس کام سے. ممکن. یے اور تین ہستیوں کو راضی کرنے سے ممکن ہے اور تین ہستیوں کو. حوش کربے سے ممکن ہے اور وہ تیں. ہستیاں ہیں ماں باپ اور استاد پیارے بچوں محنت کرو سوشل میدیا سے دور رہو جب تک تعلیم مکمل نہیں. کر لیتے غلط لوگوں سے دور رہو اور غلط عادات سے دور رہو اور آپکی زندگی کا مقصد صرف اور صرف تعلیم ہونی چاہیے اور جب تعلیم مکمل کر لوں تو آپکے حقوق ختم اب آپ کے فرایض. شروع اور والدین کے حقوق کا آغاز اور اب. دیکھنا یے کہ اپنے والدین کا قرض کس طرح اتارتے ہو یہ زندگی ایک پراسیس کا نام ہے. کبھی حقوق. تو کبھی فرایض. اور یہ سب تعلیم سے ممکن ہے پیارے بچوں اللہ پاک آپ سب. کو اپنی امان میں رکھے اور آپ. سب کو زندگی کے ہر. میدان میں. کامیاب. کرے اور والدین کا اساتذہ کا ادب کرنے کی توفیق دے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 302721 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More