دجال اور شیطانی ہتھکنڈے اور تیسری جنگ عظیم...... باب نمبر 1

فتنہ دجال میں وہ کونسی چیز تھی جس نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ڈرادیا.. خوفناک جنگ یا موت..ان چیزوں سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کبھی ڈرنے والے نہ تھے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جس سے ڈرے وہ دجال کا فریب اور دھوکہ تھا کہ وہ وقت اتنا خطرناک ہوگا کہ صورت حال سمجھ میں نہ آئے گی گمراہ کرنے والے قائدین بہتات ہوگی پھر پروپیکینڈہ کا یہ عالم ہوگا کہ لمحوں میں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنا کر دنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیا جائے گا انسانیت کے دشمنوں کو نجات دہندہ اور ہمدردوں کو دہشت گرد ثابت کیا جائے گا
باب نمبر 1
دور حاضر اور دجال ....عظیم فتنہ...... دجال لعین..........

دجال کا ابتدائی تعارف.....

دجال بروزن قوال. مبالغہ کا صیغہ ہے جو کہ دجل سے بنا ہے جس کے معنی جھوٹ فریب .ملمع سازی اور حق وباطل آپس میں غلط ملط کرنا. چونکہ دجال میں یہ سارے عیب ہونگے اس لیئے اسے دجال کہتے ہیں یعنی بہت زیادہ جھوٹ بولنے والا اور بہت زیادہ فریب دینے والا-

یہ دجال موٹا اور بڑے ڈول والا ہوگا جوان ہوگا شکل وصورت سے شریف اور خوب صورت لگے گا اس کا رنگ گندمی اور صاف ہوگا قد پستہ یعنی ٹھگنا ہوگا اس کا سر سانپ کی طرح ہوگا سر کے بال گھنگریالے ہوں گے اور بہت زیادہ ہوں گے جو موٹے اور سخت ہوں گے جیسے درختوں کی شاخیں سر اور ڈھڑ اتنا ملا ہوگا گویا اس کی گدی ہی نہیں ہوگی اس کی ٹانگیں ٹیڑھی یعنی قوسین کی طرح ہوں گی اس کی پیشانی پر کافر لکھا ہو گا آنکھ کی جگہ بالکل سپاٹ ہوگی آنکھ سبز اور کنچے کی طرح چمکدار ہوگی بائیں آنکھ سے کانا ہوگا جوکہ دیکھنے میں بدشکل لگیں گی آنکھ پر سخت ناخنہ ہوگا داہنی آنکھ پھولے ہوۓ انگور کی طرح اور کھڑی آنکھ ہوگی اس کی دونوں کلائیوں پر بال بہت زیادہ ہوں گے انگلیاں چھوٹی چھوٹی ہوں گی دجال کا ظہور قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ (دیگر فتنوں سمیت) عیسائیوں کے فتنہ کو فارغ ہوے ہی ہوں گے کہ اس دجال کا ظہور ہوجاۓگا جس کے خاتمہ کے لیئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام تشریف لائیں گے..........

دجال کے بیان کی اہمیت امت کے اندر کتنی رہی ہے اس بات کا اندازہ آپ یوں لگاسکتے ہیں کہ مسلمانوں کے گھروں میں مائیں جہاں اپنے بچوں کو دیگر اسلامی عقائد اور بنیادی تعلیمات سے آگاہ کرتی ہیں انہیں میں سے ایک دجال کا ذکر بھی ہے آپ جب چھوٹے ہوں گے تو بچپن سے ہی اپنی ماؤں کی زبانی دجال کا خوف ناک کردار آپ کے لاشعور میں بٹھا دیا گیا ہوگا یہ درحقیقت امت مسلمہ کے ماؤں کی وہ تربیت تھی جو بچے کو اسلامی عقائد سے ہٹنے نہیں دیتی لیکن اب شاید صورت حال تبدیل ہو رہی ہے اور جاہلی تہذیب نے آج کی ماؤں کے ذمہ داری سے کافی حد تک غافل کر دیا ہے نیز یہ خروج دجال کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے کہ اس وقت لوگ دجال کے ذکر کو بھول جائیں گے لہذا اگر آپ فتنہ دجال سے خود کو اور اپنے گھر والوں کو بچانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اپنے گھروں میں دجال کے تذکروں کو عام کیا جائے تاکہ ان کے آغوش میں تربیت پانے والی نسل کو اپنے سے بڑے دشمن سے بچپن سے آگاہی حاصل ہو جائے فتنہ دجال کی حولناکی کا اندازہ اس بات لگایا جا سکتا ہے کہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس فتنے سے پناہ مانگتے تھے اور جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے اس فتنے کا تذکرہ فرماتے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے چہروں پر خوفناک اثرات نمودار ہو جایا کرتے تھے فتنہ دجال میں وہ کونسی چیز تھی جس نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ڈرادیا.. خوفناک جنگ یا موت..ان چیزوں سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کبھی ڈرنے والے نہ تھے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جس سے ڈرے وہ دجال کا فریب اور دھوکہ تھا کہ وہ وقت اتنا خطرناک ہوگا کہ صورت حال سمجھ میں نہ آئے گی گمراہ کرنے والے قائدین بہتات ہوگی پھر پروپیکینڈہ کا یہ عالم ہوگا کہ لمحوں میں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنا کر دنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیا جائے گا انسانیت کے دشمنوں کو نجات دہندہ اور ہمدردوں کو دہشت گرد ثابت کیا جائے گا یہی وجہ تھی کہ آپ نے فتنہ دجال کو کھول کر بیان فرمایا. اس کا ہیبت ناک نقشہ اور ظاہر ہونے کا مقام تک بیان فرمایا لیکن کیا کیاجائے امت کی اس غفلت کو کہ عوام تو عوام کہ خواص نے بھی اس فتنے کا تذکرہ بالکل ہی چھوڑدیا ہے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکیدن فرمایا. بار بار تم سے اسلیۓ بیان کرتا ہوں تاکہ تم اس کو بھول نہ جاؤ اس کو سمجھو اس میں غور کرو اور اس کو دوسروں تک پہنچاؤ..
---------------------- جاری ہے
 
محمد فاروق حسن
About the Author: محمد فاروق حسن Read More Articles by محمد فاروق حسن: 40 Articles with 49975 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.