رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوز خی ہیں

اسلام نے ایک صاف ستھرا سیاسی نظام پیش کیا ہے اور اسلامی سیاسی نظام دنیا کا بہترین سیاسی نظام ہے جس میں حاکم وقت اپنے آپ کو عوام کیلے وقف کر دیتا ہے اور اسلامی نظام سیاست میں پاک پیغمبر نے ایک بڑی اسلامی ریاست کے سر براہ کی حثیت سے شاندار مثالیں قایم کیں اور دنیا کی کامیاب اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد خلفائے راشدین نے آپ کے طرز کو اہنایا اور ایسی مثالیں قایم کیں جو رہتی دنیا تک روشن مینار کی صورت میں پوری دنیا کے سامنے موجود ہیں اور قیامت تک موجود رہیں گی اور آج اسلامی ریاستوں کے زوال اور انتشار کی وجہ صرف اور صرف یہی ہے ہمارے حکمرانوں نے آپ صلی علیہ وآلہ وسلم اور خلفاے راشدین کی سیرت اور طرز حکمرانی کو چھوڑ دیا ہے اور مغربی ریاستوں نے عمل کیا اور وہ کامیاب ہمارے تمام مسلم حکمرانوں نے عمل نہیں کیا اور ہماری ریاستوں کی حالت دنیا کے سامنے ہے ہمارے وطن عزیز کو رشوت اقربا پروری ذ خیرہ اندوزی نے بہت نقصان پہچایا اور آج اسکی وجہ سے ہمارے ادارے سسکیاں لے رہے ہیں اگر آج ہمارے ادارے مضبوط ہوتے تو آج ہمیں قرضے لینے کی ضرورت نہ پڑتی اور آج ہم ستر سال بعد کہاں سے کہاں ہوتے مگر افسوس صد افسوس کسی نے آج تک اس بارے میں نہ سوچا اور آج بھی اس پر قابو پا لیا جاے تو آج بھی ہمارا وطن آگے بڑھ سکتا ہے اور یہاں خلفاے راشدین جیسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے آج غریب حود کشیاں کر رہا ہے اور حکمران سب اچھا ہے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں اور غریبوں کیلیے ایک دو سو ارب رکھنے کے باوجود کسی نے پوچھا کہ اتنی بڑی رقم رکھنے کے باوجود غریب کیوں بھوک سے مر رہا ہے اور اسکی وجہ صرف اور صرف رشوت ہے اور رشوت کی وجہ سے ہمارے وطن آگے جانے کی بجائے پیچھے جا رہا ہے ہم محب وطن صرف دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے اور اللہ پاک ہمیں اس لعنت سے نجات دلاے اور اللہ پاک مسلم حکمرانوں کو ہدایت دے اور اللہ پاک انکو اپنے اسلاف کی طرز حکمرانی کو اپنانے کی توفیق دے اور اللہ پاک تمام اسلامی ریاستوں کو ترقی دے خوشحالی دے اللہ پاک ہمارے وطن عزیز کی خیر کرے آمین
 
Muneer Ahmad khan
About the Author: Muneer Ahmad khan Read More Articles by Muneer Ahmad khan: 4 Articles with 2496 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.