قاتل و معصوم:
فروری2017ء کے پہلے ہفتے میں امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جب ایک
انٹرویو کے دوران انٹرویوئیر نے یہ کہا کہ" روس کے صدر پیوٹن تو قاتل ہیں
"تو ڈونلڈ ٹرمپ نے فوراً کچھ اسطرح طنزاً سوال کی صورت میں خود ہی جواب دے
دیا کہ امریکن کو نسے معصوم ہیں"۔ جسکے بعد امریکہ و دُنیا بھر میں ایک نئی
بحث کا آغاز ہو گیا۔
علی بابا۔جیک ماہ:
ہٹلر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ ۔ اب یہ اونٹ مستقبل میں کس کروٹ بیٹھے گا
؟ کیونکہ جنگِ عظیم دوم اوراقوامِ متحدہ کے قیام کے بعد جس کہانی کا آغاز
ہوا تھا اُس کے اہم کردار بھی امریکہ اور روس تھے اور آج کم وبیش 72سال بعد
بھی اہم کردار یہ ممالک ہیں ۔لہذا کیا چین اِن میں اپنی اہمیت تجارتی سطح
پر قائم رکھے گا اس پر مشہورِ زمانہ چینی برانڈ "علی بابا"کے بانی " جیک
ماہ" نے چند روز پہلے بہت خوب جملہ کہا ہے کہ :
" اِف ٹریڈ سٹاپس وار سٹارٹس۔اگر تجارت رُکتی ہے تو جنگ شروع ہو جاتی ہے"۔
بس یہی 21ویں صدی کا نیا سبق و سفر ہو گا۔جس کے پیچھے بھی تاریخ ہے جس کا
سبق نئے سفر کا تعین کر سکتا ہے ۔
مرکز ی خیال:
لہذا پہلے باب کا عنوان " بیسویں صدی سے اکیسویں صدی تک کا سفر " ہی اصل
میں بنیادی موضوع ہے جس میں آگے چل کر دُنیا کی گزشتہ چند دہائیوں کی ایک
مختصر سی تاریخ پر طائرانہ نظر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ
اگلے ہر باب کا عنوان بھی اُس کے موضوع سے مناسبت رکھتا ہو اور بنیادی
موضوع سے بھی کڑی ٹوٹنے نہ پائے۔
پاکستان:
ساتھ میں پاکستان کی بھی خارجہ صورتِ حال سے متعلق چند اہم اور خصوصی
معاملات بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کیونکہ سامراجی قوتوں اور نئی اُبھرنے
والی طاقتوں کے دوران ہی اسکو آزادی ملی ۔ پھر ایک تو جلد ہی دُنیا بھر کے
مسلمانوں اور دوسری قوموں کے مظلوم افراد کی آواز بن گیا اور دوسرا اس خطے
میں جغرافیائی سطح پر بھی اہمیت اختیار کر کے دُنیا بھر میں تجارت کیلئے
اہم راہداری کا حصہ بن گیا۔
دِلچسپ معلومات:
دُنیا پر تسلط قائم کرنے کیلئے امن ،مالی و دفاعی معاونت کے نام پر عالمی
اداروں کا قیام، حکمرانوں کی ذاتی اَنا، بڑی طاقتوں کے اپنے مفاد کیلئے گٹھ
جوڑ اور دُنیا کی عوام پر رعب جمانے کیلئے کولڈ وار، سیاسی چالیں، معاشی و
دفاعی برتری اور نئی راہداریاں ،ظلم و ستم کی داستان اور وار لارڈز و مافیا
گروپوں کا اثر و رسوخ ،تھینک ٹینکز کی منصوبہ بندی اور عوام کی طاقت کا
مظاہرہ اور آخر میں جدید دُنیا کا نظام ڈیجیٹل دُنیا پر منتقل ہونے کا
نظارہ ۔قاری کیلئے کچھ تو دِلچسپ ہو سکتا ہے اور کچھ معلومات میں اضافے کا
باعث بھی بن سکتا ہے۔
اصطلاحیں:
باسکٹ آف کرنسی، سواستیکا،ہولو کوسٹ،سرد جنگ ( کولڈوار) ،نیوورلڈ آرڈر،
لیبنسرام، گلیس نوسٹ اور پریس ٹاروئیکا، گلوبل ویلج اور گلیمر ورلڈ، وار
اَن ٹیر، تھینک ٹینکز،پتھروں کے دور، ڈو مور،9/11 سے11/9 ،گیم چیلنجر،
شیئرڈ ڈسٹنی،ڈیجیٹل وار،شیئرنگ اکانومی اور اسلامی دہشت گردی جیسی چند اہم
اصطلاحوں کو بھی موضوع کے اعتبار سے شامل کر دیا گیا ہے تاکہ کس اصطلاح پر
کس طرح کا عمل و ردِعمل دیکھنے میں آیا یا مستقبل میں آئے گا۔
نوٹ :
( یہ مضمون تاریخی پہلو کو سامنے رکھ کر تحریر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
اسلیئے تجز ئیے میں کسی ملک ، ادارے و فرد یا کسی قسم کے نتائج کو اخذ نہیں
کیا گیا۔ صرف اُن حقائق کو ترتیب سے زیرِ بحث لانے کی کوشش کی گئی ہے جو ہم
بے ترتیبی سے روز مرہ بولتے اور سنتے ہیں۔ اس مضمون کے خیالات، تحقیق و
تحریر میں ربط قائم رکھنے کیلئے میں نے اخبارات،رسائل ،کتب اور مختلف تجزیہ
نگاروں کے مضامین سے استفادہ حاصل کیا ہے۔اسکے باوجود خامیوں کی گنجائش پر
مستقبل میں قاری کی رہنمائی کا منتظر رہوں گا)۔
میں اپنی والدہ مقبول اختر کی دُعاؤں کا بھی طلب گاررہا ہوں۔
لنکس
باب ۔1۔ بیسویں صدی سے اکیسویں صدی تک کا سفر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75774
باب ۔2۔ باسکٹ آف کرنسی میں "ڈالر" اہم
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75912
باب۔3۔ جرمنی بسمارک سے ہٹلر تک
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=76457
باب۔4۔ ہٹلرو مسولینی کا خاتمہ سٹالن کی جیت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=76537
باب ۔5۔ جاپان پر ایٹم بم سے نیٹو کے قیام تک
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=78938
باب۔6۔ اسرائیلی ریاست کا قیام اور معاہد ہِ وارسا کے ممالک کا کردار
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=79236
باب۔7۔کولڈوار کی اصطلاح
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=79278
باب۔8۔ مسلم ممالک کا گٹھ جوڑ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=79580
باب۔ 9۔ پاکستان دو لخت کردیا گیا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=79698
باب۔ 10۔ مسلم ممالک اور نیو کلیئر ٹیکنالوجی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=79746
باب۔ 11۔ نیوورلڈ آرڈر " گلوبل ویلج اور گلیمر ورلڈ "
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=79781
باب۔ 12۔ لیبنسرام کا تصور
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=79847
باب۔ 13۔ امریکہ کے مقابل چین
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=79930
باب۔ 14۔ پاکستان ایٹمی ملک بن گیا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=79995
باب۔ 15۔ وار اَن ٹیر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=80086
باب۔ 16۔ پی پی پی (ن) لیگ حکومتی اتحاد
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=80148
باب۔ 17۔ امریکہ اور پاکستان کی سا لمیت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=80190
باب۔18۔ سوری اور نان نیٹو اتحادی کا درجہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=82633
باب۔19۔ امریکہ کیلئے مسلم ممالک میں نئی صورتحال
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=83174
باب۔20۔ مسلمانوں کی حالتِ زار
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=83512
باب۔21۔ امریکن انتخابات 9/11 سے11/9
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=84144
باب۔ 22۔ "سی پیک" پاک چین میگا پروجیکٹ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=85428
باب۔23۔ "نیو ورلڈ آرڈر "کے مقابل" گیم چیلنجر"
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=85507
باب۔۔24۔ " مال گاڑی لندن تک"
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=86517
باب۔25۔ اسلامک ملٹری الائنس ٹو فائیٹ ٹیر رازم
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=86625
باب۔ 26۔اوباما کا مذاق ٹرمپ واقعی وائٹ ہاؤس میں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=86649
باب۔27۔ چین کی " شیئرڈ ڈسٹنی" کی اصطلاح
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=86774
باب۔ 28۔ مادی دُنیا کا ڈیجیٹل دُنیا کی طرف سفر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=87020
باب۔ 29۔ اسلامی دہشت گردی " نامناسب اصطلاح "
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=87181
|