|
میرا تجزیہ میں نے اپنے اس مضمون میں لکھا ہے کہ’’حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس چیلنج کو قبول کرئے اور ابھی سے واضع طور پر اعلان کرئے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہی ہوگا، اب یہ فائنل ثانوی طور پر تو وہی دو ٹیمیں کھیل رہی ہونگی جو دوسرئے ایڈیشن میں شامل ہیں لیکن حقیقت میں یہ فائنل پاکستان اور دہشتگردوں کے درمیان ہوگا۔ ساتھ ہی میں نے مضمون کے آخری پیرگراف میں لکھاہے کہ ’’ پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کوچاییے کہ وہ دہشتگردوں کے اس چیلنج کو قبول کریں اور فوری طور پر لاہور میں فائنل کا اعلان کردیں، اس کے ساتھ ہی ان کو چاہیے کہ وہ صدر پاکستان ممنون حسین کو اس فائنل کے مہمان خصوصی کے طورپر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ سیاسی رہنما عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور کچھ اعلیٰ حکام کو بھی لاہور کے فائنل میچ کودیکھنے کی دعوت دیں، یقیناً اس سےعام لوگوں میں ایک اچھا پیغام جائے گا اور ایک کثیر تعداد میں لوگ فائنل دیکھنے آینگے جو دشتگردوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہوگا اور دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن دہشتگردوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں‘‘۔ ایک خبر کے مطابق فائنل لاہور میں ہی ہوگا اورتمام وی آئی پی کو دیکھنے کی دعوت دی جائے گی، اللہ کا شکر ہے کہ میرا تجزیہ صحیح ثابت ہوا۔ |
|
By:
Syed Anwer Mahmood,
Karachi
on
Feb, 20 2017
|
|
0
|
|
|
|
|
|
سید صاحب آپ کے کالم کی ایک خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ آپ پہلے پوری معلومات دیتے ہیں، پھرحکومت یا دوسروں کے موقف، پھر اپنا تجزیہ، عام طور پر آپ کے تجزیے مکمل تو نہیں مگرقابل قبول ہوتے ہیں، لیکن اس کالم میں آپکا تجزیہ بلکل درست نہیں ہے، زرا سوچیں میچ کراچی میں ہو یا لاہور میں اگرکسی ایک کھلاڑی کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو یہ سمجھ لیں پوری دنیا میں بدنام ہوجاینگے، نجم سیٹت اپنے نمبر بنارہے ہیں اوریہاں آپ، بھائی کیوں پاکستان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ |
|
By:
جالب رزاق,
Karachi
on
Feb, 18 2017
|
|
0
|
|
|
|
|
Please Wait Submitting Comments...