’’قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لو، اور فوری لو‘‘آرمی چیف کا سانحہ سہیون شریف کے بعد عزم

بزرگان دین کے آستانے امن محبت کے گہوراے ہیں صدیوں سے انسانیت کے لیے سکون امن کے پیامبر ہیں۔سندھ تو ہے ہی صوفیا کی سر زمین۔ حضرت شہباز سخی قلندر کا فیض آتھ صدیوں سے جاری ہے۔ حتیٰ کہ غیر مسلم بھی آپ کے دربار میں حاضر ہوتے ہیں ۔ جنرل راحیل شریف کے دور مین جس طرح دہشت گردی کی کمر توڑی گئی ۔ جیسے ہی کمانڈ تبدیل ہوئی ہے۔ ملک کو پھر لہو لہو کردیا گیا ہے۔ سانحہ کوئٹہ، سانحہ لاہور اب لال شہباز قلندرؒ کے دربار شریف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جنرل قمر باجوہ ایک عظیم جرنیل ہیں اور عاشق رسول ہیں اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانا جانتے ہیں ۔ ابھی سانحہ لاہور کا زخم تازہ ہے تو دُشمن نے سخی شہباز قلندرؒ کے دربار پر خون کی ہولی کھیل کر پاکستانی قوم کو پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی ابھی ہیں۔لیکن اﷲ اکبر کا نعرہ لگانے والی پاک فوج کے سپہ سالار جناب جنرل قمر باجوہ نے انہتاء بہادری کے ساتھ اِس عزم کا اظہار کردیا ہے کہ ’’قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لو، اور فوری لو‘۔یہ ہے وہ حکم جناب جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی فوج کو دیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم سے پر سکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔خون کے ایک ایک قطرے کا فوری حساب لیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام اپنا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے قوم سے پر سکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دشمن قوتوں کو کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گی، ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ اور مہمند ایجنسی کا دورہ کیا ہے،اس موقع پر آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیویز اہلکاروں کے ورثاء اور قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں ورنہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں،دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں میں دوبارہ منظم ہونیکی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے دشمن کی چالوں کو ناکام بنا دیں گے،اپنی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے، دوسروں سے بھی توقع کرتے ہیں وہ اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو نے دیں،ہم سب اجتماعی طور پر ان دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے، یہ دہشتگردہمارے معاشر ے میں شکوک،مایوسی پیداکرنیکی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کریں گے،شہریوں کے تعاون سے دہشتگردی کو شکست ہورہی ہے،پاک فوج کے جوان سرحدوں پر دشمن کے وار کا بھرپور جواب دے رہے ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سیہون شریف پر ہونے والے افسوسناک خود کش حملے کے بعد کہا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے پاکستان مخالف دشمن قوتوں کے حکم پر کیے جا رہے ہیں۔ دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنی کمین گاہوں سے نکل کر پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کریں اورر دشمن کو بھرپور جواب دیں گے۔ سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے احاطے میں دھماکہ ہو اہے جس کے باعث72 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 250 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،ابتدائی طور پر دھماکے کو خود کش قرار دیا جارہاہے،دھماکہ اس وقت ہوا جب دھمال جاری تھی،جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ درگاہ پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ریسکیو اہلکار کا کہناہے کہ خود کش حملے میں اب تک 65 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ آئی جی سندھ کا کہناہے کہ 72 سے زائد شہید اور 250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او سہیون شریف کا کہناہے کہ 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ شہادتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ایم ایس سیہون شریف ہسپتال کا کہناہے کہ 50 سے زائد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 250 سے زائد زخمی ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی کمی تھی لیکن اب وہ ختم ہو گئی ہے اور زخمیوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دھماکے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام پیغام جاری کر دیا َتفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ دھماکہ درگارہ کے احاطے کے اندر ہواہے جس کے باعث72 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 250 سے زائد زخمی ہیں تاہم تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے دوسری جانب پاک فوج نے رات کو اڑنے والے ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی طیارہ بھی زخمیوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کیلئے فراہم کر دیاہے۔ابتدائی طور پر ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینسز کی کمی کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا۔ جمعرات کے روز درگارہ پر معمول سے ہٹ کر زیادہ رش زیادہ ہو تاہے، ملک کے دیگر علاقوں سے حاضرین درگاہ پرآتے ہیں اور نذر نیاز کرتے ہیں۔ دھماکے کے باعث درگاہ پر بھگدرڑ مچ گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کا انتظام بالکل نہیں تھا، زخمی مزار کے احاطے میں تڑپ رہے ہیں کوئی اٹھانے والا بھی نہیں، زخمیوں میں بچے اور بوڑھے اور خواتین شامل ہیں،سجادہ نشین مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ درگاہ پر سکیورٹی کے لیے صرف 2پولیس اہلکار تعینات تھے،لاشیں اور زخمی بکھرے پڑے ہیں،اٹھانے میں مشکلات درپیش ہیں۔سجادہ نشین مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ درگاہ پر سکیورٹی کے لیے صرف 2پولیس اہلکار تعینات تھے،کافی مشکلات ہیں،جمعرات کا روز ہونے کے باعث بہت رش تھا۔ایس ایچ او سیہون شریف رسول بخش نے نجی ٹی وی ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ شہادتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔علاوہ ازیں درگاہ کے سجادہ نشین ولی محمد نے 45 شہادتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ ایم ایس سول ہسپتال سیہون شریف نے 30 شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ایدھی سنٹر کے ترجمان نے بھی 40 شہادتوں کی تصدیق کردی ہے۔ وزیر صحت سندھ سکندر میندھرو کا کہنا ہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 30 سے 35 شہادتیں ہو چکی ہیں جبکہ 60 افراد زخمی ہیں۔شاہ نورانی کے دربار پر دھماکہ ہواتھا جس کے بعد درگاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی لیکن ایک بار پھر افسوسناک خبر آ گئی ہے۔ پانچ روز میں یہ 7واں دھماکہ ہے،دو روز قبل لاہور مال روڈ پر دھماکے میں 13افراد شہید ہو گئے تھے۔جس طرح دُشمن ہمارے شہریوں کو مار رہا ہے اِن حالات میں ایمرجنسی طور پر اِس دہشت گردی کی نئی لہر سے نبٹنے کی ضرورت ہے۔ اﷲ پاک پاکستان پر اپنا کرم فرمائے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ پاکستان زندہ آباد۔پاک فوج زندہ آباد
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 453 Articles with 430181 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More