خاتون جنت رضی اﷲ عنہا:عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش

حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اﷲ عنہا کی سیرت مبارکہ کے چند سنہرے اوراق پر مبنی کتاب ’’ٍخاتون جنت رضی اﷲ عنہا‘‘ایک مختصر لیکن قابل قدر کتاب ہے۔جسے معروف صحافی عطاء الرحمن نوری (MA,B.ED,MH-SET)نے تحریرکیا ہے۔مذکورہ کتاب عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوش ہے۔اس سے قبل(۱)حضرت خالد بن ولید:اسلامی تاریخ کے اولوالعزم شمشیرآزما اور عبقری جرنیل،یکم اپریل ۲۰۱۶ء(۲)سیدناابوہریرہ رضی اﷲ عنہ:ذخیرۂ حدیث کے سب سے بڑے راوی ،یکم اپریل ۲۰۱۶ء (۳)حضرت سید احمد کبیر رفاعی کی چند ناصحانہ باتیں،۴؍مئی ۲۰۱۶ء(۴)جنگ آزادی ۱۸۵۷ء میں علما کا مجاہدانہ کردار،۱۵؍اگست ۲۰۱۶ء (۵)اُردواصنافِ ادب،اکتوبر ۲۰۱۶ء (۶)زبان کی آفتیں،دسمبر۲۰۱۶ء،بموقع اردو کتاب میلہ،بھیونڈی۔جیسی مختصر اور معلوماتی مطبوعات منظرعام پر آچکی ہیں۔اس مختصر سی کتاب میں عطاء الرحمن نوری نے حضرت بی بی فاطمہ رضی اﷲ عنہا کی مبارک زندگی کے تمام پہلوؤں پر بڑے پُراثر انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ زبان نہایت دلکش ،سادہ،آسان اور عام فہم ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی لاڈلی بیٹی حضرت سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا کی زندگی انتہائی سادہ اور باوقار تھی۔گھر کے سارے کام آپ خود اپنے ہاتھوں سے سرانجام دیتی تھیں۔آپ کی مبارک زندگی کا ایک ایک گوشہ روشن اور ایک ایک عمل لائق تقلید وتحسین ہے۔حضرت خاتون جنت رضی اﷲ عنہا کی پُرنور زندگی شوہر کی خوشنودی ورضا،بچوں کی محبت اور تربیت کااعلیٰ نمونہ ہے۔حضرت سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا عبادت، سخاوت، مروت اور قناعت کا پیکر،تسلیم ورضاکی خوگر،غریب پرور اور عزم محکم کامظہر تھیں۔رحمانی پبلی کیشن مالیگاؤں نے اس کتاب کو زیورطباعت سے آراستہ کیاہے جس کی قیمت پچیس روپے ہے۔رحمانی پبلی کیشن کی ہیڈ آفس اسلام پورہ ،سٹی بکڈپونزد قصاب باڑہ مسجد اور مالیگاؤں کے دیگر مکتبوں سے مذکورہ کتاب حاصل کی جاسکتی ہے۔فقط:ناشر
9890801886 , 8087140473
Ataurrahman Noori
About the Author: Ataurrahman Noori Read More Articles by Ataurrahman Noori: 535 Articles with 743446 views M.A.,B.Ed.,MH-SET,Journalist & Pharmacist .. View More