حضر ت مولانا محمد یوسف کاندھلوی ؒ اپنی
تصنیف حیات الصحابہ ؓ میں تحریر کرتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ نے فرمایا جب تم
کسی بیوقوف کو دیکھتے ہو کہ وہ لوگوں کی بے عزتی کر رہا ہے توتم اس سے
انکار کیوں نہیں کرتے ؟ لوگوں نے کہا کہ ہم اسکی زبان درازی سے ڈرتے ہیں
حضرت عمر ؓ نے فرمایا اس طرح تو تم ( قیامت کے دن نبیوں کے ) گواہ نہیں بن
سکو گے۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا تم لوگ امر بالمعروف اور نہی المنکر اہتمام سے کرتے
رہو ورنہ تم پر تمہارے برے لوگ مسلط کر دیے جائیں گے پھر تمہارے نیک لوگ
بھی دعا کریں گے تو قبول نہیں ہو گی ۔
معزز قارئین ایک چھوٹے سے وقفے کے بعد دو موضوعات ایک کالم میں اس طرح لیکر
حاضر ہیں جس طرح ایک نیام میں دو تلواریں ۔۔۔
یہ بات بالکل ایسے ہی ہے کہ جیسے آگ اور پانی کو ایک جگہ اکٹھے کر دیا جائے
خیر ہمیں آزاد کشمیر کے سب سے بڑے پریس کلب کشمیر پریس کلب میر پور کے نو
منتخب صدر استاد گرامی راجہ حبیب اﷲ خان اور جنرل سیکرٹری جناب سجاد جرال
نے قائد صحافت سابق صدر کشمیر پریس کلب میرپو ر سید عابدحسین شاہ کی خصوصی
تحریک پر پریس کلب میں منعقدہ محفل موسیقی بسلسلہ جشن بہاراں میں حکم دیا
کہ سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن میرپور ڈویژن کے کمانڈنٹ لیفٹینٹ کرنل سید
عیاد حسن نے یاد فرمایا ہے اور میڈیا کے چند دوستوں کے ہمراہ ہم نے بھی
دربار میں حاضری دینی ہے ہم نے بسر و چشم حامی بھر لی کیونکہ پہلی بات تو
یہ ہیکہ پاک فوج سے ہم اپنی جان سے بڑھ کے پیار کرتے ہیں کیونکہ ہمارا
ایمان کی حد تک یقین ہیکہ یہ پاکستان کا وہ واحد ادارہ ہے کہ جو ملکی
سلامتی کے لیے شہادتوں کے نذرانے بھی پیش کرتا ہے اور جس کی کمٹمنٹ ہر
آسمانی آفت میں پوری دنیا دیکھتی ہے اور دوسری بات یہ کہ لیفٹینینٹ کرنل
سید عیاد حسن کے متعلق ہم نے سینہ گزٹ سے پھیلنے والی بہت سی اچھی باتیں سن
رکھی تھیں اور ہمیں ان سے ملنے کا بہت اشتیاق تھا ہم اپنے ہتھیاروں ،کیمرے
،قلم اور کاغذ کے ہمراہ ایس سی او پہنچے اور دیگر معزز ساتھیوں کو جوائن کر
لیا راجہ حبیب اﷲ خان ، سجاد جرال ، کاشف رشید،شجاع جرال ،الطاف
حمیدراؤ،فیصل گلزار،سرفراز شریف و دیگر انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن
ڈیپارٹمنٹ جاوید ملک کی قیادت میں کرنل عیاد حسن کے ساتھ کانفرنس روم میں
براجمان تھے ایس سی او کی چاک و چوبند ٹیم میجر مفید ،محمد جہانگیر ،ذکی اﷲ
و دیگر بریفنگ کے لیے تیار بیٹھے تھے کرنل سید عیاد حسن نے جب بریفنگ شروع
کی تو شائستگی اور شستگی کے ساتھ انہوں نے ایک تاریخ ہمارے سامنے کھول کر
رکھ دی انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو ایک
مرتبہ آزا دکشمیر ،گلگت اور سکردو کے دورے پر گئے اور ہر جگہ انہوں نے جب
ٹیلیفون استعمال کرنا چاہا تو انکے سٹاف نے انہیں اطلاع دی کہ سروس معطل ہے
بار بار جب یہ واقعات پیش آئے تو بھٹو صاحب نے غصے سے پوچھا کہ ان علاقو ں
میں کیا ٹیلیفون سروس کبھی بحال بھی ہوتی ہے تو اس پر جواب ملا جی کبھی
کبھی بحال ہوتی ہے ورنہ عموماً معطل ہی رہتی ہے اس پر ذوالفقار علی بھٹو
حیران رہ گئے اس تاریخی واقعہ کے تناظر میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں بحث
کے بعد 1976 میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس
کی ذمہ داری تھی کہ سٹریٹجیک نکتہ نگاہ سے اہم ترین علاقوں آزادکشمیر،گلگت
بلتستان اور سکردو میں عوام کو ٹیلی کمیونیکشن سہولیات فراہم کی جائیں
اسوقت سے لیکر اب تک ایس سی او کا سفر قابل رشک بھی ہے اور قابل ستائش بھی
اسوقت ان تمام علاقوں میں ایس سی او پہاڑوں کی چوٹیوں سے لیکر منگلا جھیل
کے کناروں تک اور کے ٹو سمیت دیگر گلیشیرز سے لیکر گلگت بلتستان اور سکردو
کے ہر علاقے میں اپنی صلاحیت کا لوہامنوا چکی ہے 2005 کے زلزلے کے بعد آزا
دکشمیر میں موبائل کمپنیز کو کام کرنے کی اجازت ملی اور اہل کشمیر کا ایک
دیرینہ مطالبہ پوراہوایہ موبائل فون کمپنیاں خالصتاً کمرشل ادارے ہیں جو
سالانہ آزادکشمیر سے اربوں روپے کا ریونیوحاصل کرتے ہیں جبکہ ایس سی او ان
علاقوں میں بھی عوامی سہولت کے لیے خسارے کا سودا کرتے ہوئے سروس مہیا کر
رہا ہے جہاں پر تاجر ذہن کے لوگ توبہ کر کے دوکان سمیٹ لیتے ہیں تھوڑا آگے
بڑھتے ہیں سائنس اور ٹیلی کمیونیکشن کا یہ کرشمہ ہیکہ ان کا سفر آگے سے آگے
بڑھتا جا رہا ہے اسی کے نتیجے میں امریکہ یورپ اور دیگر ممالک کی تقلید میں
پاکستا ن میں تھری جی اور فور جی سروسز کا آغاز ہو ا تو اہل کشمیر پر یہ
خبر بجلی بن کر گری کہ مخصوص وجوہات کی بناء پر آزاد کشمیرمیں تھری جی فور
جی سروسز فراہم نہیں کی جا رہیں اس پر سول سوسائٹی اور میڈیا نے شدید
احتجاج کیا اور ایس سی او سے یہ جائز ترین مطالبہ دوہرانا شروع کر دیا کہ
آزا دکشمیر میں جس طرح ایس سی او نے پہلے بھی عوامی فلاح کے نکتہ نگاہ سے
ٹیلیفون کی سروس مہیا کی تھی اسی طر ح ڈی ایس ایل 2 جی کنکشن کو اپ گریڈ کر
کے تھری جی فور جی سروس شروع کی جائے کرنل عیاد حسن نے بتایا کہ ڈائریکٹر
جنرل ایس سی او میجر جنرل عامر سلیم باجوہ اور سیکٹر کمانڈر ایس سی او آزا
د کشمیر کرنل مقبول احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہم نے میرپو ر شہر
میں تھری جی فور جی سروس شروع کرنے کے لیے تمام آلات نصب کر لیے ہیں اور
ایک دن کے نوٹس پر میرپور شہر میں یہ سروس شروع ہو سکتی ہے کرنل عیاد کا
کہنا تھا کہ چونکہ وزارت مواصلات پاکستان اس بینڈ وڈتھ کی نیلامی کرتی ہے
اور نیلامی کے بعد اجازت ملنے پر ہم یہ سروس شروع کر سکتے ہیں اور ہم
بیتابی اس اجازت کا انتظار کررہے ہیں کرنل عیاد حسن نے میڈیا کو خصوصی دعوت
دی کہ عوامی شکایات دورکرنے کے لیے ہم سے نہ صرف قریبی رابطہ رکھیں بلکہ
مثبت تنقید بھی جاری رکھیں کرنل سید عیاد حسن کی گفتگو پر اثر بھی تھی اور
خلوص کی چاشنی سے لبریز بھی تھی ہماری دعا ہیکہ یہ ادارہ دن دگنی رات چوگنی
ترقی کرتارہے۔آمین
قارئین اب کالم کا دوسر امختصر حصہ ۔
راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزا کشمیر سے ہماراکھٹا میٹھا تعلق اسوقت
قائم ہو ا جب انہیں نوماہی اقتدارملا اس دور حکومت میں انہوں نے جسٹس ریاض
اختر چوہدری کو چیف جسٹس کے عہدے سے بھی ہٹایا اور آزا د کشمیر کے سب سے
بدنام ادارے میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف تلوار بھی اٹھائی جسٹس ریاض
اختر چوہدری کے موضوع پر پہلے بھی ہم بہت بات کر چکے ہیں لیکن ایم ڈی اے کے
خلاف کاروائی کرنے سے پہلے سردار عتیق احمد خان نے انکی حکومت کا خاتمہ کر
دیا جس کے نتیجے میں مسلم کانفرنس ٹوٹ گئی اور مسلم لیگ ن بن گئی اب مسلم
لیگ ن اقتدار میں ہے اور راقم سمیت میڈیا کے دیگر احباب وزیراعظم راجہ
فاروق حیدر خان کو انکے دور اپوزیشن کے بڑے بڑے دعوے یا د کروا رہے ہیں
گزشتہ دنوں سابق وزیر صحت ارشد محمود غازی اور سابق سپیکر چوہدری انوارالحق
نے آزاد کشمیر کے سب سے پہلے ٹیلی ویژن جے کے نیوز ٹی وی پر سچ کیا ہے ود
جنید انصار ی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ، سینئر
وزیر چوہدری طارق فاروق و دیگر پر سنگین الزامات عائد کیے میڈیا کا ایک
ادنیٰ طالبعلم ہونے کی حیثیت سے ہم نے آن کیمرہ اس عزم کا اظہار کیا کہ جن
شخصیات پر الزامات لگائے گئے ہیں ہم اپنے پلیٹ فارم پر انہیں اپنی صفائی کا
بھرپور موقع فراہم کریں گے الزام تو الزام ہوتا ہے ہم دل سے سمجھتے ہیں کہ
بعض اوقات آدھا سچ اور آدھا موقف جھوٹ سے بڑھ کر فساد پیدا کر سکتا ہے پیلو
خبری نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ ہر دور کی طرح آج کے دور کی حکومت بھی راقم
اور میڈیا کے دیگر دوستو ں پر برہم ہے اور کبھی بھی کسی بھی جان ناتواں پر
اقتدار کی بجلی گر سکتی ہے اﷲ سب کو اپنی امان میں رکھے کیونکہ طاقت رحمت
اور نعمت کے ساتھ ایک امتحان بھی ہے اﷲ کرے کہ طاقت والے ظرف پر قائم رہیں
اور ہم جیسے لوگ آزمائشوں سے محفوظ بھی رہیں کیونکہ ایمان بہت کمزور
ہے۔آمین |