برصغیر کے مسلمانوں نے قاید اعظم کی ولولہ انگیز قیادت
میں پاکستان حاصل کیا اور دو طاقتور قوموں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا
ایک انگریز جسکے پاس اقتدار تھا دوسرے ہندوو جن کے پاس اکثریت تھی مگر یہ
دو قومیں قرار داد لاہور کے بعد اور قاید کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے
ان دونوں کو یندوستان کی تقسیم پر مجبور ہونا پڑا اور پاکستان کی تشکیل کی
راہ قرار داد لاہور کے بعد ہموار ہوی اور بھارت جو تقسم کے خلاف تھا اس نے
بھی گھٹنے ٹیک دے اور قرار داد لاہور کے ٹھیک سات سال بعد پاکستان دنیا کے
نقشے. پر نمودار ہوا اور اب ہر سال ہم تییس مارچ یوم پاکستان کے طور پر
مناتے ہیں اور کچھ سال پہلے دہشتگردی کی وجہ سے ہم یوم پاکستان صحیح طریقے
سے نہیں مناسکے مگر اس بار پاک فوج نے اس بار یوم پاکستان شیان شان سے
منانے کا اعلان کیا ہے اور پوری قوم نے اس. کو ویلکم کیا ہے اور انشاء اللہ
پوری قوم کا جذبہ دشمنوں کے منہ پر تماچہ ہوگا اور انشاء اللہ ردالفساد
دہشتگردوں کے خلاف آ خری آپریشن ہوگا اور اس آپریشن کے بعد ہم ہر تہوار جوش
و جذبے سے مناتے رہیں گے اور انشاءاللہ ہمارا وطن قیامت تک قایم رہے گا اور
دنیا کی کوی طاقت ہمیں اپنے قومی دن منانے سے نہیں روک سکتی کیونکہ ہم زندہ
قوم ہیں ہم پاکستان ہیں اور زندہ قومیں ہر قسم کے امتحان سے سر خرو ہوکر
سونا بن جاتی ہیں اور ہم نے بڑے سانحے برداشت کیے ہیں اور ہم نے ہر مسلے سے
نمٹ کر دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہم اپنے وطن عزیز کو
فلاحی ریاست اور ترقی یافتہ ریاست بنابا چایتے ہین اب. پوری قوم تیار ہے
اپنا یوم پاکستان جوش. و ولولےکے ساتھ منانے کیلیے اور انشاء اللہ یوم.
پاکستان جوش و جذبے سے مناکر دنیا. کو. پیغام دیں گے. کہ ہم اپنے قومی دن
پر امن طریقے سے منانا جانتے ہیں اور پوری دنیا کو ہماری حمایت کرنی چاہیے
جن کی خاطر. ہم نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اب ہم امن چاہتے ہیں ہم آگے
بڑھنا چایتے ہیں اور ہم دیشتگردی کو مٹاکر دم. لیں گے انشاءاللہ ہمارا وطن
قیامت تک قائم رہے گا پاکستان. زندہ باد |