جمعیت کی سوسالہ تقریبات میں امام کعبہ کی شرکت

امام کعبہ کی جمعیت کی سو سالہ تقریبات میں شرکت باعث فحر ہے امام کعبہ نے شرکت فرما کر پاکستان سے محبت کاثبوت دیا ہے اور اس تقریب میں تمام پارٹیوں کے وفود شرکت کر رہے ہیں اور سب پارسا بن کر خطاب کر رہے ہیں اور بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں کہ جیسے انہوں نے پاکستان میں دودھ کی نہریں بہا دی ہوں اور پاکستان میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے مگر امام کعبہ کو کون بتاے کہ جو آپ کے ساتھ کھڑے ہوکر خطاب کر رہے ہیں وہ سب پاکستان کے مسایل کے ذمہ دار ہیں. جمعیت تو بنای گی تھی پاکستان میں مذہب کے فروغ کیلیے مذہبی ہم آہنگی کیلیے جمعیت تو بنای گی تھی اسلام کے فروغ. کیلیے. اسلام. کی تبلیغ کیلیے جمعیت تو. بنای گی تھی سب کو حقوق دینے کیلیے مگر خود اسکے سر براہ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے امام کعبہ صاحب آپ ان سب سے ایک مرتبہ پوچھ تو لیں کہ ان لوگوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کیلیے کیا کیا ہے ان سے پوچھ تو لیں. کہ ان لوگوں نے فقہ واریت کو روکنے کیلیے کیا کیا ہے. امام صاحب ان سے پوچھ تو لیں کہ غریب کیوں خودکشیاں کر رہے ہیں کراچی کے لوگ کیوں پانی پانی کر رہے ہیں. امام صاحب آپ انکو بتا کر جایں حقوق العباد کی ادایگی کے بغیر بحشش ممکن نہیں امام کعبہ صاحب آپ ہمارے سیاستدانوں کو موت یاد دلا کر جایں ان کی آنکھوں پر جو پٹی ہے وہ اتار کر جایں امام کعبہ صاحب پاکستان کے مسایل گھمبر ہو چکے ہیں امام کعبہ صاحب آپ انکو توبہ تایب کروا کر جایں آپ انکو بتاکر جائیں کہ سیاست عبادت ہے اگر ایمانداری سے کی جائے سیاست خدمت خلق ہے اگر خلوص دل سے کی جائے سیاست حقوق العباد کی ادایگی کا نام ہے. ہم اپنے سیاستدانوں کی خدمت سے تنگ آچکے ہیں یہ خدمت صرف اپنی اپنے خاندان اور اپنی پارٹی کی کرتے ہیں عوام کو انکے حال پر چھوڑ دیتے. ہیں. یہ سب پاکستانیوں کے خوابوں کو چکنا چور کرنیوالے ہیں. امام کعبہ صاحب آپ دعافرمائیں کہ اللہ پاک ہمارے سیاستدانوں کو ہدایت دے اللہ پاک ہمارے وطن کو محفوظ رکھے اللہ پاک ہماری پاک فوج کی خیر کرے جنکی وجہ سے ہمارا وطن قایم ہے پاکستان زندہ باد

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334476 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More