زندگی کا لاجواب عمل ’’نادِ علی‘‘

۱۳ رجب کی آمد آمد ہے،یہ وہ دن ہے جس دن شیر ِ خدا،امیر المومنین،وجہ اﷲ،خلیفۃ المسلمین،حق و صداقت کے علم بردار،برادر رسول ؐ ؐ،داماد ِ رسول ؐ،فاتح خیبر،کُل ایمان اﷲ کے گھر خانہ کعبہ میں اس دنیاکی دہلیز پر قدم رکھا آج میں ایک ایسا آزمایا ہوا عمل بیان کر رہا ہوں کے جس کسی نے بھی اس عمل کو کیا سوائے فائدے کے اور کچھ نہیں ملا اچھا اب میں یہ بتاتا ہوں کے کیا کیا ملتا ہے تو ملاحظہ فرمائیں:

۱)اگر کوئی شخص (140) ’’ایک سو چالیس مرتبہ ‘‘ناد ِ علی ؑ پڑھے گا تو اُس پر امور ِ غیب ظاہر ہوں گے۔
۲)مشکل کاموں کو انجام دینے کے لئے ہر روز 15 بار ناد علی ؑ پڑھے۔
۳)دفع دشمنان کے لئے’’8‘‘دن ہر روز ’’17‘‘مرتبہ ناد ِ علی پڑھیں۔
۴)دشمن کے شر سے حفاظت کے لئے ہر روز 18 مرتبہ 20 دن تک پڑھے۔
۵)ترقی عہدہ کے لئے اور حکام کی توجہ کے لئے 6 روز تک پڑھے،ہر روز 16 مرتبہ۔
۶)عداوت اور جھگڑے دور ہونے کے لئے 20 دن تک ہر روز 30 مرتبہ پڑھے۔
۷)اگر کسی کو سانپ نے کاٹا ہے تو ناد علی ؑ سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائے ان شاء اﷲ زہر ختم ہو جائے گا
۸)اگر بچھو نے کاٹا ہے تو سات مرتبہ ناد علی ؑ پڑھ کر اس مقام پر پھونکے زہر دور ہو جائے گا۔
۹)جو شخص ہر روز چالیس مرتبہ ناد علی ؑ پڑھے گا وہ نا گہانی موت سے محفوظ رہے گا۔(ان شاء اﷲ تعالی)

ناد ِ علی ؑ
نَادِ علیاًمَظھر العجائب تجدہ عوناً لک فی النوائب کُل ھم و غم سینجلی بولایتک یا علیؑ ؑیا علی ؑیا علیؑ
دعاؤں کی کتابوں میں اس ناد علی ؑ کا ذکر ملتا ہے اور یہ عمل آزمایا ہوا ہے۔

Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 257259 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.