نماز شب کے لئے آدھی رات کو جاگنے کا عمل

ہر طرف صرف ایک ہی صدا ہے میں پریشان ہوں،رزق کم ہے،اولاد نہیں ہے ،اور اگر ہے تو صالح نہیں ہے اس قسم کی باتیں کرتے لوگ نظر آتے ہیں ،میرے خیال سے ہر لکھنے والے کی ہر عالم کی ذمہ داری ہے کے ایسے مسائل کا حل لوگوں کو بتائے اور ہرمسئلے کا حل صرف اور صرف اﷲ کے پاس ہے ،ہماری زندگی کیا ہے؟پیدا ہوئے تو کان میں آذان دی گئی مرے تو نماز ِ جنازہ پڑھا گیا بس جتنا فاصلہ آذان سے نماز تک میں ہے بس اتنی سی ہماری زندگی ہے،یہ دنیا تو فانی ہے بقا کی زندگی تو مرنے کے بعد ہے،تو کیا کریں کے ہر مسئلے کا حل آسانی سے مل جائے تو اس کا واحد حل ’’نماز تحجد‘‘’’نمازِ شب‘‘ہے۔

اب ایک اور مسئلہ یہ ہے کے سُو جاتے ہیں تو آنکھ نہیں کُھلتی تو اب کیا کریں کے نماز شب کے لئے آنکھ کھل جائے اور ہم اﷲ کی عبادت کریں تو اس کا آسان حل آپ کو پیش کیا جا رہا ہے ملاحظہ فرمائیں:
رات کو سونے سے پہلے ’’سورہ کھف‘‘کی آخری آیت کی تلاوت کریں ان شاء اﷲ آدھی رات کو بیدار ہو جائیں گے جو کے عبادت کا بہترین وقت ہے:
قل انما انا بشر مثلکم یوحی الی انما الھکم الہ واحد فمن کان یرجو لقاء ربہ فلیعمل عملاً صالحاً ولا یشرک بعبادۃ ربہ احداً
یہ سورہ کھف کی آخری آیت ہے جس کی تلاوت آپ کو آدھی رات کو بھی بیدار کر دے گی(ان شاء اﷲ)
نماز شب کے فوائد:
۱)تجارت،کاروبار،اور ملازمت میں ترقی ہوتی ہے
۲)مال و اولاد کی حفاظت کا وسیلہ ہے
۳)صحت و روزی کی ضمانت ہے
۴)عمر طویل اور با مقصد ہوتی ہے
۵)آفات سے نجات ملتی ہے
۶)دشمن مغلوب ہوتا ہے
۷)طبیعت میں سکون پیدا ہوتا ہے
۸)انسان ہر دل عزیز اور پُر کشش شخصیت کا مالک بن جاتا ہے
۹)ہر چیز میں خیر و برکت ہوتی ہے۔

Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238927 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.