ایک دور تھا جب ملک میں پاکستانی فلموں کا طوطی بولتاتھا
اس دور میں ایک فلم بنی تھی ''انسان اور گدھا '' اس میں اداکار رنگیلانے
اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس فلم میں انسان اور گدھے کا موزانہ کیا
گیا تھا رنگیلا اس فلم میں گدھے سے انسان بنا لیکن جب انسانوں کے دئیے ہوئے
دکھ سے وہ دل برداشتہ ہوگئے تو اس نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اسے پھر
گدھا بنا دیا جائے اللہ نے اس کی دعا قبول کی اور اسے پھر انسان سے گدھا
بنا دیا اس کے بعد پاکستان میں گدھوں کی بہتات ہوگئی مختلف قسم سوری مختلف
نسل کے گدھے سامنے آئے سن 1971 تک گدھے تو بہت تھے لیکن اعلیٰ نسل کے تھے
اس کے بعد پھر جیسے فارم کھل گئے اعلیٰ اور عام نسل کے گدھے بہت ہوگئے اب
خبر آئی ہے کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں
خیبر پختونخوا کی حکومت سے ایک معاہدہ بھی کرلیا گیا ہے اب یہ ابھی کنفرم
بات نہیں کہ ایسا واقعی ہوا ہے یا نہیں کیونکہ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے
کوئی وضاحت نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی تردید کی ہے مخالفین تواس معاہدے کا
مذاق اڑا رہے ہیں لیکن بعض حلقے اس معاہدے کا خیرمقدم کررہے ہیں چونکہ چین
ہمارا پڑوسی ملک ہے اس لیے خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے چین نے
بھی اب پاکستان کو دیکھ کر رنگ پکڑ لیا ہے اور انہیں بھی اب گدھوں کی کی
ضرورت پڑ گئی ہے کسی دور میں امریکہ بھی پاکستان کی دوستی کا دم بھرتا تھا
لیکن جب سے امریکہ میں گدھا انتخابات لڑنے سامنے آگیا تب سے وہ دوستی ہوا
ہوگئی اور بیچارہ گدھا بدنام ہوگیا امریکہ کی بات چل نکلی ہے تو یہ تو آپ
کے علم میں ہوگا کہ امریکی گدھے پاکستان کے مقابلے میں بہت ہی اچھے ہوتے
ہیں وہاں کے گدھے اربوں اور کھربوں ڈالر والے بھی ہیںجبکہ پاکستان کے گدھے
امریکہ کے مقابلے میں گدھے ہی ثابت ہوئے ہیںچونکہ پاکستان گدھوں کے معاملے
میں خود کفیل ہے اس لیے چین کی نظر سب سے پہلے اپنے دوست ملک پاکستان پر
پڑی ویسے بھی چین ہر معاملے میں پاکستان کو ترجیح دیتا ہے اس لیے گدھوں کے
معاملے میں بھی اس نے پاکستان کو ہی ترجیح دی بھارت بھی اس کا پڑوسی ملک ہے
جہاں ہر طرف گدھے ہی گدھے نظر آتے ہیں اورچند سال سے تواب انتہا پسند گدھے
توبھارت میںبہت ہی زیادہ ہوگئے ہیں لیکن چونکہ بھارت پاکستان اور چین
دونوںکامشترکہ حریف ہے اس لیے بھارت چین کی ترجیح نہیں رہاقریب پاس پروس
میں بنگلہ دیش بھی موجودہے وہاں بھی گدھوں کی کمی نہیں لیکن وہ بھی چین کی
نظر عنایت سے محروم رہا چین چونکہ ہمارا پڑوسی تو ہے لیکن قریبی دوست ملک
بھی ہے ہر اچھے برے موقع پر وہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے دونوں
ملکوں کی دوستی کو بھی مثالی قرار دیا جارہا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے جس کا
ثبوت پاکستان میں بڑے پیمانے پر چین کی سرمایہ کاری ہے جس میں بعض منصوبے
گدھوں کے حوالے بھی کئے گئے ہیںچونکہ چین میں گدھوں کی بہت قلت ہے بلکہ
وہاں حکومتی سطح پر گدھے تو ہیں ہی نہیں اور نہ ہی وہ حکومتی سطح پر گدھے
رکھنے کے روا دار ہیںجبکہ پاکستان اس معاملے میں خود کفیل ہے اس لیے حق
دوستی بھی یہی ہے کہ ہم بھی اپنے دوست کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیںسو اس
سلسلے میں کے پی کے کی حکومت نے پہل کردی اور چین کی طرف تعاون کا ہاتھ
بڑھادیا چین اب کے پی کے سے گدھے خریدے گا اور کے پی کے کے گدھے اب چین
جائیں گے اس صوبے کے گدھوں کی تو موجیں ہی ہوگئیں لیکن کے پی کے میں گدھے
تو ہیں لیکن اتنے نہیں کہ چین کی ضرورت پوری کرسکے اس صوبے سے زیادہ پنجاب
میں گدھے بہت ہیں چونکہ بڑا صوبہ ہے اس لیے اس حساب سے گدھے بھی زیادہ ہوں
گے پھر سندھ میں تو اس سے بھی زیادہ ہیں وہاں ایک ڈھونڈوہزار ملیں گے ویسے
بلوچستان بھی اس نعمت سے محروم نہیںوہاں بھی ہر نسل کے گدھے برائے سیل
دستیاب ہیں ویسے اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان میں گدھوں کی سیل کی منڈی
لگائی جائے تو تھوک کے حساب سے گدھے برائے فروخت سامنے آجائیں گے یہاں ہر
قسم کے گدھے پائے جاتے ہیں ہمارے ہاں گدھے سیاست میں بھی آگئے سماجی شعبہ
بھی ان سے خالی نہیں کچھ گدھے کرپٹ ہیں کچھ گدھوں نے مافیا کی صورت اختیار
کر لی ہے کچھ تو غداری میں بھی بھی ماہر ہیں بعض تو ایسے ہیں کہ کوئی نظریں
چرانا ان سے سیکھے آج یہاں کل وہاں' ایسے ایسے کارنامے کرتے ہیں کہ دنیا
دانتوں میں انگلی دبائے حیرت سے دیکھتی ہی رہ جاتی ہے تجارت اور پروڈکشن کے
شعبے میں بھی گدھوں کی کمی نہیں جو اپنے ہم وطنوں کا خون چوستے ہیں جن کے
ساتھ بعض سرکاری بڑے گدھے بھی ملے ہوئے ہیں کیونکہ ان کو بھی اچھی خاصی
گھاس پوس مل جاتی ہے لیکن چونکہ اب پاکستانی ان گدھوں کے ساتھ عادی ہوچکے
ہیں اس لیے اب انہوں نے بھی جینا سیکھ لیا ہے لیکن چونکہ چین میں گدھے کم
بلکہ انتہائی کم ہیں اس لیے وہ اب ہمارے گدھوں کے پیچھے پڑگئے ہیں اس لیے
اگر وہ ایک طرف اپنے منصوبے خود مکمل کررہے ہیں تو دوسری طرف ہم سے گدھے
بھی خرید رہے ہیں تاکہ پاکستان میں گدھے کم ہو جائیںاگر دیکھا جائے تو یہ
ایک اچھا منصوبہ ہے دوسرے صوبوں کو بھی کے پی کے حکومت کی تقلید کرنی چاہیے
تاکہ پاکستان میں گدھے کم ہوں چین کو پاکستانی گدھوں کی ضرورت پڑگئی یہ بھی
پاکستان کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں اللہ کرئے کہ پاکستان میں گدھے کم ہوں
اللہ کرئے اتنے کم ہوں کہ ہزار ڈھونڈو تو ایک بھی نہ ملے لیکن شاہد ہماری
یہ خواہش کبھی بھی پوری نہ ہویہاں تو اب وراثت بھی گدھوں کی بھی چل نکلی ہے
اس صورت میں ہماری خواہش کہاں پوری ہوسکتی ہے اسی لیے شاعر نے کہا ہے کہ
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے ۔ |