پاکستان کے بدلتے حالات اور ہماری ذمہ داریاں

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے پاکستان میں اسلام کو دل و جان سے چاہنے والے پاکستان کے بارے میں پاک پیغمبر نے فرمایا تھا کہ مجھے پاکستان کی ساید سے ٹھندی ہوا آتی ہے اور وہ ٹھندی ہوا پاکستان میں اسلام کا عروج ہے پاکستان میں تمام. اسلامی تہوار جوش و جذبے سے مناے جاتے ہیں اور پاکستانی اسلام اور پاک پیغمبر حضرت محمد مصطفے احمد مچتبی نور مجسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دل و جان سے پیار کرنیوالے ہیں اور آپ کے خلاف کوی بھی گستا خی کرے تو اس کو کڑی سے کڑی سزا دیتے ہیں پاکستان میں جب پانچ وقت کی اذان گونجتی ہے تو دل باغ باغ ہوجاتا ہے پاکستانیوں سے زیادہ اسلام سے محبت کرنیوالا کوی نہیں ہے. پاکستان کو مستحکم کرنے کیلیے علماے کرام کو آگے آنا ہوگا ہم فقہ واریت پر بہت لڑ چکے اب اور نہیں. پاکستان میں کچھ دنوں حالات عجیب ر خ احتیار کرتے جا رہے ہیں اور پہلے ایک سجادہ نشین نے بیس لوگوں کو. قتل کر دیا تھا وہ بات ابھی تازہ تھی کہ مشال کو قتل کر دیا گیا اور پورا ملک اسکی مذمت کر رہا ہے اسلام میں جبر نہیں سجتی نہیں اسلام بھی اگر کوی جرم کرے تو اسکو صفائی کا موقعہ فراہم کرنے کی ہدایت کرتا ہے اسلام سنی سنای باتوں پر یقین نہیں رکھتا جب تک ٹھوس ثبوت نہ ہو اب ہورے معاشرے اور تمام لوگوں کو کردار ادا کرنا ہوگا مشال کے والدین دہایاں دے رہے ہیں کہ انہیں کیا انصاف ملے گا. فیس بک نے کی لوگوں کی زندگی کو مشکل میں ڈال دی ہے اور فیس بک اپنے مقصد میں کامیاب نظر آرہی ہے. فیس بک کی وجہ سے مشال. کی زندگی حتم ہوی اور مشال کے والدین سب کو بتا رہے ہین کہ مشال اسلام. اور پاک پیغمبر سے محبت. کرنے والا انسان تھا اور جن لوگوں نے اس کے قتل میں حصہ لیا وہ سب مجرم ہیں اور اب علماے کرام. سیاستدان اور سب کو آگے بڑھنا ہوگا تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ یوں آ خر ہم پاکستانیوں کو ہو کیا گیا ہے کیوں ہم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے ہیں اللہ پاک ہمارے وطن کی خیر کرے آمین اور اللہ پاک ہمیں اسلام پر مکمل عمل کرنے کی توفیق دے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334314 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More