✕
ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Directory
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
English
اردو
Home
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
Home
Urdu Articles
Politics Articles
ستمبر اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی
(Farhat Tahir, Karachi)
٢٣ ستمبر کی تاریخ جغرافیائی لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس وقت رات اور دن کی طوالت یکساں یعنی برابر ہوجاتی ہے۔ یقیناً اس کی وجہ چاند،سورج اور زمین کی گردش میں تبدیلی ہے جو موسم کے بدلنے کا بھی سبب بنتےہیں اور یہ سب اتنا واضح ہوتا ہے کہ تقریباً ہر فرد اس کو محسوس کرسکتا ہے-اسی لحاظ سے دنیا بھر میں گھڑیاں آگے پیچھے کی جاتی ہیں- اس سال یہ دن پاکستان کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس دن ڈاکٹر عافیہ کی قسمت کا فیصلہ امریکی عدالت کے ذریعے سنایا گیا!!
مظلوم عافیہ! جو اپنے ناکردہ گناہ کی سزا پہلے ہی پچھلے آٹھ سال سے کاٹ رہی ہے اب اس بات سے بے نیاز ہوچکی ہے کہ امریکن کے ہاتھوں اب کونسا تیر اس کی طرف اچھالا جارہا ہے، یہ تو دراصل ہمارا امتحان تھا اور ہے کہ ہم اس معاملے کو کس طرح اور کیسے اہمیت دے رہے ہیں؟ ہماری آزمائش ہے کہ ہم اپنے رب کو کیا رپورٹ دیں گے کہ اس سارے واقعے میں ہم کیا کر رہے تھے؟ کیا ہم چونچ بھر پانی لانے والی چڑیا سے بھی کچھ سبق نہیں حاصل کرسکتے جو ابراہیم علیہ السلام کے لئے جلائے گئے الائو کے دوڑی تھی؟
اور یہ صرف ایک خاتون کا معاملہ ہے بلکہ ڈاکٹر عافیہ تو پاکستان کی علامت ہے! جی ہاں امیدوں، توانائیوں اور صلاحیتوں سے بھرپور ایک ملک جو ناعاقبت اندیشوں کے ہاتھوں تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے، بالکل ڈاکٹر عافیہ کی طرح! جیسے اس کا ذہین اور تعلیم یافتہ ہونا تو برداشت ہوجاتا اگر وہ باعمل مسلمان نہ ہوتی،اگر وہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی تبلیغ کے لئے وقف نہ کردیتی! بالکل اسی طرح جیسے پاکستان کی دنیا کے نقشے میں ایک پوزیشن ہوتی اگر یہ اسلام کے نام پر نہ بنا ہوتا،اگر یہاں کے لوگوں کے دلوں میں ایمان نہ ہوتا۔۔۔۔۔
عافیہ کی آنکھیں تو محمد بن قاسم کے انتظار میں پتھرا چکی ہیں جو شائد اپنے اپنے دکھوں اور خوشیوں میں مگن ہیں ! انہیں کہاں فرصت!! صرف کرکٹ ہی دکھ کافی ہیں انکو مصروف رکھنے کےلئے ایک کے بعد ایک غم! شعیب ملک کی شادی کا جشن تھما تو پے درپے شکستوں نے مہلت ہی نہ دی کہ یہ بھی سوچا جائے کہ امریکی عدالت عافیہ کو مجرم گردان چکی ہے اور فیصلہ سنانے کی گھڑی قریب سے قریب آرہی ہے اور بالآخر وہ دن آپہنچا جب اس کی قسمت کا نحصار محض ایک دستخط کے فاصلے پر رہ گیا تھا۔
مادی وسائل پر نازاں اور بھروسہ کرنے والو کے لئے تو شائد اب کچھ بھی نہیں ہوسکتا! یہ وہ مخلوق ہے جس کا ذکر قرآن منافق کہہ کر کرتا ہے کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ لڑائی کا کوئی حکم کیوں نہیں آتا اور جب ایسا کرنے کو کہا جائے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن ان کو کبھی پتہ نہیں چلتا کہ اللہ تو اپنا حکم بزور نافذ کردیتا ہے بس کُن کہہ دیتا ہے (کن فیکون) اور کبھی آگ کا الائو ٹھنڈا پڑجاتا ہے اور کبھی ہاتھی والوں کا مغرور لشکر بُھس بن جاتا ہے- نعوذ باللہ اللہ اتنا بے بس نہیں کہ وہ وسائل کا محتاج ہو- وہ چاہے تو اوباما کے ہاتھ میں قلم نہ پکڑا جاتا۔۔۔۔۔اور بہت کچھ !!! انسانی ذہن تو اس کا احاطہ بھی نہیں کرسکتا جو رب کائنات کرسکتا ہے،یہی سوچ کر رب پر بغیر وسیلہ کے بھوسہ کرنے والے دعا مان رہے تھے !!! وہ دعاؤں کو رد تھوڑی کرتا ہے، اسے بہتر دیتا ہے یا پھر مستقبل کےلئے جمع کردیتا ہے!!
وہی رب جو یوسف علیہ السلام کو پہلے کنویں سے اور پھر قید خانے سے رہائی دلاتا ہے! بے حد وقار کے ساتھ اور یعقوب علیہ السلام کی آنکھیں بھی ٹھنڈی ہوئیں اور یوسف علیہ السلام کا بچپن کا خواب بھی سچ ثابت ہوا! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ان شااللہ اب بھی یہی ہوگا۔
٨٦ برس کی قید اسی کا تو شاخسانہ ہے ! ایسی سزا جس پر امریکی انصاف کی دھجیاں اڑتی نظر آرہی ہیں اور اک دفعہ پھر ثابت ہوگیا کہ ٢٣ ستمبر ہی تبدیلی کا ہی دن ہے۔ یہ تبدیلی ہی تو ہےکہ وہ جماعت جو آٹھ سال قبل ََ ویلکم امریکہ َ َریلی نکال رہے تھے،ٹھیک اسی دن امریکہ کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کررہے تھے۔
< PREVIOUS
علی شیر کرد بلوچ کی شہادت
NEXT >
امریکی مداخلت ---- ٹارگٹ کیا ہے؟
Facebook
WhatsApp
Pinterest
Twitter
Comments
Print
07 Oct, 2010
Views: 764
About the Author:
Farhat Tahir
Read More Articles by
Farhat Tahir
:
72 Articles with 85289 views
Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile
here.
Add Your Article
Article Categories
Politics
سیاست
Society & Culture
معاشرہ اور ثقافت
Religion
مذہب
Other/Miscellaneous
متفرق
Literature & Humor
ادب و مزاح
Education
تعلیم
Health
صحت
Famous Personalities
مشہور شخصیات
Science & Technology
سائنس / ٹیکنالوجی
Novel
افسانہ
Sports
کھیل
True Stories
سچی کہانیاں
Books Intro
تعارفِ کتب
Travel & Tourism
سیر و سیاحت
Career
کیریر
Entertainment
انٹرٹینمنٹ
Kids Corner
بچوں کی دنیا
Poetry
شعر و شاعری
100 Lafzon Ke Kahani
سو لفظوں کی کہانی
Young Writers
نوجوان قلم کار
Arts
ہنر
Military Democracy
سول فوجی جمہوریت
Hamariweb Writers Club
ہماری ویب رائٹرز کلب
Recent
Politics
Articles
Pak Army & Pakistan
٧٨ سال بعد بھی کیوں نہیں بدلا پاکستان
اندرونی خوبصورتی کمزوروں کے لیے ہے: میکاولی کے نظریے پر ایک تنقیدی جائزہ
ایشیا عالمی ترقی کا ایک مضبوط انجن
View all Politics Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
عالمی ترقی میں "ایشیائی رفتار"
چھ سو ارب روپے کی بجلی چوری
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
سنجے نروپم کا کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنا
قرار داد پاکستان اور قیام پاکستان کا مقصد
Musharraf Era, Martial Law and Major Reforms:
لال مسجد آپریشن کی کہانی تصویروں کی زبانی
بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پکڑنےوالے کیپٹن قدیر شہید کی داستان