کئی پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ یہ المناک ماجرا پیش آتا
ہے کہ مناسب راہنمائی نہ ملنے پر وہ اپنی زندگی کی راہ متعین نہیں کر پاتے
اور پھر زندگی بھر ٹھوکرے کھاتے ہیں اور ساتھ ہی مایوسی کا شکار بھی دکھائی
دیتے ہیں۔ ذیل میں ایسے کاروبار پیش ہیں جنھیں جز وقتی یا کل وقتی طور پر
اپنانا ممکن ہے۔ یوں تھوڑے بہت تجربے سے بھی آمدن کا نیا ذریعہ کھل جاتا
ہے۔ یہ تمام طریقے کار اردو ڈائجسٹ میں پیش کیے گئے جو ہماری ویب کے قارئین
کے لیے بھی پیشِ خدمت ہیں-
|
آن لائن اور کمپیوٹر کاروبار
1۔ آن لائن ٹیوشن… اگر آپ کسی مضمون کے ماہر ہیں تو طلبہ و طالبات کو آن
لائن تعلیم دیجیے اور مقررہ فیس وصول کیجیے۔ |
|
2۔ای بے (E-bay ) پہ خریدوفروخت کیجیے… نیٹ پر ای بے اشیا خرید و فروخت
کرنے کی سب سے بڑی سائٹ ہے۔ وہاں آپ مختلف اشیا خریدنے بیچنے کا بزنس شروع
کر سکتے ہیں۔
|
|
3۔ای بکس لکھیے… اگر آپ اچھے لکھاری ہیں تو ای بکس لکھ کر انھیں آن لائن
فروخت کریں۔
|
|
4۔ڈومین تاجر بنیے… سوچ بچار کے بعد ایسے ناموں والے ڈومین خریدئیے جنھیں
آپ بعدازاں اچھی قیمت میں بیچ سکیں۔
|
|
5۔مارکیٹنگ کیجیے… آپ آن لائن افراد یا کمپنیوں کی مصنوعات فروخت کیجیے
اور کمیشن پائیے۔
|
|
6۔بلاگر بنیے… اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں تو بلاگر بن جائیے۔ کئی ویب سائٹس
آپ کی تخلیقات خرید سکتی ہیں۔
|
|
7۔آن لائن مارکیٹنگ… اگر آپ یہ تجربہ رکھتے ہیں کہ آن لائن مارکیٹنگ
کیونکر کی جاتی ہے‘ تو کمپنیوں کی اشیا کمیشن پر فروخت کیجیے۔
|
|
8۔ورچوئل اسسٹنٹ بنیے… کئی آن لائن کمپنیوں کو ایسے افراد درکار ہوتے ہیں
جو گاہکوں کو ڈیل کر سکیں۔ لہٰذا انھیں بعوض تنخواہ اپنی خدمات پیش کریں۔
|
|
9۔کاروباری ویب سائٹ بنائیے… اس ویب سائٹ پر افراد یا کمپنیوں کی اشیا
فروخت کیجیے اور کمیشن پائیے۔
|
|
10۔ڈیٹا انٹری کیجیے… کمپنیوں کا ڈیٹا انٹر کیجیے اور اپنی خدمات کا معاوضہ
لیجیے۔ |
|
11۔ای بک شاپ… اپنی ویب سائٹ کھولیے اور اس پر دنیا بھر کے ناشران کی
کتابیں کمیشن پر فروخت کیجیے۔ |
|
12۔ ویب ڈویلپر بنیے… کمپنیوں کی ویب سائٹ بنانے میں مدد دیجیے- |
|