پاکستانی عوام کی آپ بیتی

ہم پاکستانی عوام ستر سال سے اسی آس میں بیٹھے ہیں کہ شاید ہمارے حالات بھی بہتر ہوں گے کیونکہ ہمارے قاید نے فرمایا تھا کہ پاکستان سب کا ہے اور سب کو ترقی کا برابر حق ہے اور سب کو ترقی کے مواقع ملیں گے مگر قاید کی رحلت کی بعد ہمارے پاکستان پر سرمایہ داروں نے قبضہ کرلیا اور ہم صرف خواب دیکھتے رہے سیاستدان شغل کرتے رہے اور ہم بھوک سے مرتے رہے سیاستدان عیش کرتے رہے ہم ان کے بچے کھچے پر پلتے رہے ستر سال کوی تھوزا عرصہ نہیں ہے مگر. ان ستر سالوں میں ہمیں محتلف حیلوں بہانوں سے لوٹا گیا. ہمارے پاکستان کو کبھی خوشی نہیں ملی یہ سیاستدان اگر اللہ اللہ کرکے کوی منصوبہ. ہمیں دیتے بھی تو ٹھیکیدار اپنا رکھتے. تو وہ منصوبہ. مکمل ہونے سے پہلے ناکارہ ہوجاتا ہم عوام کا بس نصیب ہی یہی ہے. ہم ازادی سے لیکر آج تک یہی امید لگاے بیٹھے ہیں. کہ. کبھی تو ہمارے حالات بہتر ہوں. گے ہم عوام جو زیادہ تر کاشتکاری کرتے. ہیں. ہماری جنس کی ہر دور میں بے قدری ہوی ہمیں مناسب ریٹ نہ ملا اور ہم عوام. قرضوں تلے دبتے چلے گے اور کی قرضوں کا بوجھ نہ اٹھا سکے اوراس جہاں سے ر خصت ہوگے ہمیں سب سے زیادہ نقصان شوگر ملز مافیا نے پہنچایا ہے شوگر ملیں ہمارا گنا مفت میں لیتی ہیں اور ہمیں صرف پھوگ کا ریٹ بھی پورا پورا نہیں ملتا اور ہم ایک فصل بیچ کر رو کر گھر چلے جاتے ہیں ہم اپنی اپ بیتی کس کو سنایں اور اپنا دل چیر کر کسی کو کیسے دکھایں ہماری جنس استعمال کرنیوالے کروڑ پتی ارب ہتی مگر ہمارے پاوں کی جوتی تک نہیں اور ہمارے گنے کا ریٹ کیوں نہیں بڑھتا کیونکہ سب شوگر مل والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ہم عوام اب بہت دکھی ہیں ہم اپنے بچوں کی خواہشات کے اگے روزانہ مرتے اور روزانہ جیتے ہیں ہم اپنے قاید کو کہاں سے ڈھوندیں اب ہمارے سیاستدان پانامہ کے شغل میں. مصروف ہیں اور ہم عوام خودکشیاں کر رہے ہیں. ہم عوام بجلی کی کمی سے تڑپ رہے ہیں. ہم عوام مہنگای سے تڑپ رہے ہیں اور ہمارے. سیاستدان صرف اپنی کرسی کی تگ و دو کر رہے ہیں اور کسی سیاستدان میں کوی کمی نہیں سب کے ہاتھ غریب کے معاشی قتل میں رنگے ہیں. ہماری قدر صرف الیکشن کے دنوں میں ہوتی ہے جب سیاستدانوں کو پانچ سال بعد ہماری یاد آتی ہے اور وہ پھر ہماری خوشی غمی کو مس نہیں کرتے ہم عوام مایوس ہیں ناامید نہیں. ہمیں امید ہے کہ ایک دن پاکستان میں صحیح معنوں میں کوی لیدر آے گا جو ستر سال کی ہماری محرومیاں حتم کریگا اور ہمارے بچوں کی تعلیم کا بندوبست کریگا جو صحیح معنوں میں ہمیں خوشیاں دیگا. اور ہم عوا م دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہمارے سیاستدانوں کو راہ راست پر لائے اور انکو صحیح معنوں میں لیڈر بنائے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334259 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More