سعودی عرب: غیرمسلم صرف 4 مساجد میں داخل ہوسکتے ہیں

اب سے کچھ عرصہ قبل تک سعودی عرب آنے والے غیر مسلم افراد کو پورے ملک میں موجود کسی بھی مسجد میں داخل ہونے یا اس کا سیاحتی دورہ کرنے کی اجازت نہیں تھی- تاہم اب سعودی عرب کی 4 مساجد ایسی ہیں جہاں غیر مسلموں کو بھی داخلے کی اجازت حاصل ہے- سعودی حکومت کی جانب سے یہ اجازت صرف اس لیے دی گئی ہے تاکہ غیر مسلم افراد بھی مسلمانوں کی تہذیب سے آگاہ ہوسکیں تاہم یہ سیاح اس بات کے پابند ہوں گے کہ مساجد کے سیاحتی دورے کے دوران ہر صورت اس کے تقدس کا احترام کریں گے-

سعودی حکومت نے غیر مسلم افراد کو جن 4 مساجد میں داخلے کی اجازت دی ہے وہ تمام سعودی شہر جدہ میں واقع ہیں- ان مساجد میں الرحمہ مسجد٬ التقویٰ مسجد٬ کنگ فہد مسجد اور کنگ سعود مسجد شامل ہیں-


الرحمہ مسجد:
سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع اس مسجد کو پانی پر تیرتی مسجد کے طور پر جانا جاتا ہے- یہ مسجد بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ہے اور اس کے ستون پانی کے اندر ڈوبے ہوئے ہیں- یہ مسجد سفید رنگ کے خوبصورت ماربل سے آراستہ ہے- یہ مسجد پانی کے اوپر ایسے منفرد انداز سے تعمیر کی گئی ہے کہ رات کے وقت دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ پانی پر تیر رہی ہے- اور یہ پانی سے صرف چند فٹ اوپر تعمیر ہے-

image


التقویٰ مسجد:
یہ مسجد جدہ کے شمال میں واقع ہے- 750 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلی یہ مسجد سال 2005 میں تعمیر کی گئی تھی- اس مسجد میں بیک وقت 400 افراد باآسانی نماز ادا کرسکتے ہیں- اس کے علاوہ مسجد میں خواتین کے عبادت کرنے کے لیے ابھی ایک حصہ مخصوص ہے جبکہ مسجد کے امام اور مؤذن کی رہائش بھی اس مسجد کے اندر ہی ہے-

image


کنگ فہد مسجد:
اپنے منفرد ٹائل کے کام کی وجہ سے یہ مسجد انتہائی خوبصورت اور پرکشش دکھائی دیتی ہے اور مراکشی طرزِ تعمیر سے مشابہت رکھتی ہے-اس مسجد تکونے مینار اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- اس مسجد کی اندرونی تزئین و آرائش بھی اعلیٰ ہے اور اس میں زیادہ تر سنہرے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے-

image


کنگ سعود مسجد:
یہ جدہ کی سب سے بڑی مسجد ہے اور 9700 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے- اس مسجد کو مقبول ترین مصری آرکٹیکٹ عبدالوحید الوکیل نے ڈیزائن کیا ہے- اس مسجد کی تعمیر 1987 میں مکمل ہوئی اور اس کا زیادہ تر حصہ اینٹوں کی مدد سے تعمیر کردہ ہے- اس مسجد کے میناروں کی بلندی 60 میٹر ہے جبکہ اس کا سب سے بڑا گنبد 20 میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس کی اونچائی 42 میٹر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Until today, Non-Muslims were not allowed to visit any mosque in Kingdom of Saudi Arabia. However, government has revised their decision and has issued instructions to allow non-Muslims to visit four mosques. Permission has been given to non-Muslim visitors to known about Islamic civilization, however non-Muslims are required to respect the sanctity of mosques upon their visit.