تحریک انصاف کا بڑے پیمانے پر چندے کی رقم خردبردکرنا بے نقاب ، سرگرم
کارکنان کا تحقیقات کا مطالبہ
یو کے میں عمران خان کے مشیر اور دوست نے100,000 پاؤنڈ کی فنڈز ریزنگ کا
اعلان کیا، مگر ایک پیسہ بھی پاکستان نہ بھیجا گیا
|
|
ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست اور اِنکے معاون نے نمل کالج
میانوالی اور شوکت خانم کینسر ریسرچ ہسپتال کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے
کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ، تحریک انصاف کے
اندرونی ذرائع نے اِس خبر کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے مشیر اور یو کے
اور یورپ کے تحریک انصاف کے اہم رہنما صاحبزادہ جہانگیر چیکو اور انکی
معاون عائشہ جمیل نے نمل /شوکت خانم کے بنک اکاؤنٹس میں ایک پیسہ بھی نہیں
بھیجا گیا ،بلکہ آکسفورڈ سٹریٹ اور پیرس اور دبئی میں عیاشی اور خریدوفروخت
پر استعمال کر لئے گئے ہیں ۔
|
|
سنٹرل لندن میں واقع نواب ریسٹورنٹ میں 13مئی 2016کو تقریب کا انعقاد کیا
گیا جو تین گھنٹے جاری رہی، جس میں پاکستان سے عمران خان نے بھی خصوصی طور
پر شرکت کی اور اپنے اظہار خیال میں چندے کی اپیل بھی کی۔
عشائیہ کے رات عائشہ جمیل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کے
ساتھ نمل کالج کیلئے 100K پاؤنڈچندہ جمع کر لیا گیا ہے، مگر نمل کالج فنڈ
ریزنگ کمیٹی یوکے اور پاکستان نے بتایا کہ 100K پاؤنڈ میں سے ایک پیسہ موصول
نہیں ہوا،آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ تمام رقم عشائیے کے اہتمام پر خرچ کر دی
گئی ہے ۔
|
|
پی ٹی آئی یورپ کی لیڈر شپ اور اِن کے شراکت دار اور پی ٹی آئی پاکستان کے
آفس کے ذمہ داران کے مابین طے پائے گئے معاملات کے بعد نمل کالج کمیٹی کو
دو ٹوک آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اِس معاملے کا مزید تعاقب نہیں ہونا چاہیے ۔
|
|
عائشہ جمیل جو کہ لندن میں ایک قانونی فرم سے وابستہ ہیں اور صاحبزادہ
جہانگیرکو شوزکاز نوٹس جاری کئے گئے مگر دونوں نے جواب دینے کی زحمت نہیں
کی ۔چونکہ چیکو
جہانگیر کی عمران خان سے خاص قربت ہے اور انیل مسرت سے بھی
اچھے تعلقات استوار رکھے ہوئے ہیں ، اس لئے بڑی خیراتی رقم کے خردبرد کے
باوجود احباب عمران خان کے سامنے اچھی ساکھ رکھتے ہیں ۔ مزید براں عمران
خان نے تادیبی کمیٹی کو دونوں کے خلاف مزید کاروائی سے بھی روک دیا۔یاد رہے
انیل مسرت وہی شخصیت ہیں جنہوں نے انیل کپور اور اس کی فیملی کی شادی تقریب
کی میزبانی کی تھی اور عمران خان کو بھی مدعو کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے شکایات کی کہ چندے میں جمع کی گئی 100,000
پاؤنڈ کی بڑی رقم کے بارے میں حقائق نہیں بتائے جا رہے،عطیہ دہندگان نے عائشہ جمیل
سے رابطہ کیا تو انہیں کہا گیا کہ انہیں تو شکر گزار ہونا چاہیے کہ انہیں
عمران خان سے خصوصی طور پر ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔نام ظاہر نہ
کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کے سینئر اکاؤٹنٹ نے بتایا ہے کہ ٹوئیٹر پیغام
میں 100K پاؤنڈ کی تصدیق کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عائشہ جمیل نے
نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے فون بند کردیا ۔
دلچسپ بات یہ کہ پی ٹی آئی یو کے کے رہنماؤں جن میں انیل مسرت،بیرسٹر وحید
اقبال اور امجد خان شامل ہیں ، نے نمل کالج اور کینسر ہسپتال کیلئے 5K
پاؤنڈفی کس دینے کا بھی اظہار کیا ،معلوم ہوا ہے کہ بعد ازاں موصوف نے رابطے
نہیں کئے۔مگر ان سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو براہ
راست یہ رقم دے دی ہے ، پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیریٹی
کمیشن ہی اس معاملے کا ختم کر سکتی ہے کہ یہ واضح کر کے کہ آیا یہ شخصیات
رقم ادا کرچکیں ہیں ؟
عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی رقم غرباء اور
مساکین تک پہنچ چکی ہے لیکن 1000K پاؤنڈ کی کرپشن اور غلط استعمال بھی عمران
خان کیلئے خود ایک بہت بڑا سوال ہے،پی ٹی آئی کے اندورنی ذرائع کا کہنا ہے
کہ فنڈ کے غلط استعمال کا معاملہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اُٹھایا جا سکتا
ہے اور ممکن ہے یہ معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنے
منطقی انجام کو
پہنچ جائے-
تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر یوکے میں
مالی فراڈ میں ملوث رہا ہے ،اور بلوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث
دیوالیہ قرار دیا جا چکا ہے ، انکشاف کیا گیا ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر اور
دیگر رہنما شوکت خانم، نمل کالج اور پی ٹی آئی کے نام پر اکٹھے کئے گئے
چندے پر گزارہ کرتے ہیں ۔ |