پاک فو ج تجھے سلام! تو سلامت رہے تا قیامت رہے!!!

 بہت عرصے بعد آ ج پھر کچھ لکھنے کا موقع ملا ۔اور جو لکھنے جارہاہوں یہ میرے دل اور ضمیر کی آوازہے انسان کی فطرت میں یہ شامل ہے کہ جو چیز اس کے قوت اور طاقت کا باعث ہوا کرتی ہے انسان اس کی قدر اور خیال کرتاہے۔ لیکن اگر وہ اس کی ناقدری کرنا شروع کردے تو وہ چیز اس سے دور ہوجایا کرتی ہے جو ظاہر سی بات ہے اس کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

آج کا میر ا یہ کالم میرے وطن پاک کے ان غیور اور طاقتور سپوتوں کے نام ہے جن کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں۔ جن کی وجہ سے ہمارا پڑوسی دشمن ملک اٹیمی طاقت ہونے کے باوجود ہماری طرف حملہ کرنے کی غلطی نہیں کرسکتا۔میرے ملک کی پاک فوج پر اﷲ کریم کا خاص کرم اور عنایت ہے۔حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ہمارا ہر آفیسر اور ہر جوان جان تو دے سکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا۔ جہاں ناکامی کا ڈر ہوتاہے وہاں فوج کو طلب کر لیا جاتا ہے ۔ اور یہ شیر جوان اپنی ساری توانائیاں ا س کا م کر ایمانیداری سے پورا کرنے میں لگا دیتے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری اصل طاقت ہماری فوج ہی ہے جس کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتاہے۔کم وسائل کے باوجود یہ ادارہ اپنے فرائض انتہائی جان فشانی اور ایمانیداری سے سرانجام دے رہاہے۔مجھے افسوس اور دکھ ہوتاہے جب چند عقل کے اندھے اس ادارہ پر انگلی اٹھاتے ہیں۔ پتہ نہیں ان کے عزائم کیا ہوتے ہیں انکی کون پشت پناہی کر رہا ہوتاہے اور وہ کیوں ایسا کرتے ہیں بہر حا ل وہ جو بھی ہوتے ہیں وہ ملک پاکستان سے مخلص نہیں ہوتے۔فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت اور ملک کا دفاع کرنا ہوا کرتا ہے ۔ لیکن میں دیکھتاہوں جب بھی کوئی ناگہانی آفت آتی ہے تو سب سے پہلے مد د کی لئے یہی ادارہ آگے آکر مد د فراہم کرتاہے۔ چاہے سیلاب ہو زلزہ ہو الیکشن ہو مردم شماری ہو یا دہشگردی ہو کامیابی کی ضمانت صرف فوج کی موجودگی ہی ہوا کرتی ہے۔

میر ے دادا پاک فوج میں تھے اور ان کے بھائی بھی فوج میں تھے انہوں نے 1965اور 1971 کی جنگوں میں حصہ بھی لیا اور قیدی بھی بنے۔ میرے ماموں بھی پاک فوج میں رہے۔ میرے تایا جی پاک نیوی سے کمانڈر ریٹائر ہوئے۔ میر ے ابو کے پھوپھی زاد بھائی پاک فوج میں تھے جو شہید ہوئے۔ میرے چچا زاد بھائی ابھی پاک فوج میں بطور کپٹین کام کررہے ہیں اور میرا ایک طالبعلم SSG کمانڈو بھی ہے میرے لئے یہ ٖفخز کی بات ہے۔ مطلب میری پیدائش سے اب تک میرا تعلق کسی حوالے سے اس ادارے سے بنتاہے۔

میں پاک فوج سے پیار کیو ں کرتا ہوں؟ سب سے پہلی بات مجھے پاک فوج کا نظم و ضبظ بہت اچھالگتاہے۔ جو کام ان کے ذمے لگایاجاتاہے یہ اس کو ایمانیداری سے پورا کرتے ہیں۔ دوسری بات ہر آفیسر اور جوان اپنے آفسر کی ہدایات پر عمل کرتاہے۔تیسری بات وقت کی پاپندی کرتے ہیں۔ چوتھی اپنے ملک کے لیے اپناجان تک قربان کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ہر آفسراور جوان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اﷲ کریم ان کو شہادت جیسی سعادت نصیب کرے۔

دہشتگرد گولیاں چلاچلا کرتھک گئے لیکن ہماری فوج اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے نہیں تھکے بلکہ ان کے حوصلے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے۔جب بھی میں کسی فوجی کو دیکھتاہوں تو دل سے دعا نکلتی ہے اﷲ کریم آپ کی حفاظت کرے۔ اﷲ کریم آپ کے جذبوں اور حوصلوں کو بلند رکھے۔ آمین

میر ا سوال ہے ان لوگوں سے جو پاک فوج پر تنقید کرتے ہیں کہ ذرا سو چ کر ایمانیداری سے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائے پاک فوج نے آپ کا کیا بگاڑاہے؟ کون سا آپ کا نقصان کیا ہے؟ کسی ایک فرد کے یا چند افراد کی وجہ سے اس پورے ادارے کو بدنام کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ آپ کو چند واقعات یادآتے ہیں مگر لاکھوں قربانیاں یاد کیوں نہیں آتی۔خدارا! ہوش سے کام لیں اور اس ادارے کی قدر کریں یہی ہمار ی طاقت اور قوت ہے اسکی وجہ سے ہی ہمار ی بقا اور ترقی ہے
پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد
 

MUHAMMAD IMRAN ZAFAR
About the Author: MUHAMMAD IMRAN ZAFAR Read More Articles by MUHAMMAD IMRAN ZAFAR: 29 Articles with 38071 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.