اہل اسلام کی دو عیدیں

مسلمانوں کی دو عیدیں کیسے ہوئیں؟

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے تو حضور کو معلوم ہوا کہ یہاں کے لوگ سال میں دو دن کھیل کود کرتے ہیں،خوشی مناتے ہیں اس پر حضور نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ دو دن کیسے ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا ان دنوں میں ہم لوگ زمانہ جاہلیت کے اندر خوشیاں مناتے اور کھیل کود کرتے تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ان دو دنوں کو ان سے بہتر دنوں میں تبدیل کردیا ہے ان میں سے ایک دن عید الفطر اور دوسرا دن عید الاضحٰی ہے۔۔۔

"سنن ابی داود" کتاب الصلاة،باب صلاة العیدین،حدیث ١١٣٤،ج:١،ص:٤١٨۔۔۔۔
"مشکاة المصابیح" کتاب الصلاة، باب الصلاة العیدین، الحدیث:١٤٣٩،ج:١، ص:٢٨٨۔۔

محمد نعیم قادری
About the Author: محمد نعیم قادری Read More Articles by محمد نعیم قادری: 5 Articles with 12996 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.