فتح

میں زندگی کو فتح کرنا چاہتا ہوں
میں نے فرشتے سے کہا۔
روح ہمیشہ زندہ رہ سکتی ہے۔
لیکن جسم ایک دن مر جاتا ہے۔
فرشتہ یہ کہہ کر چلا گیا۔
میں نے زندگی کی عمرَ خضر سی دعا مانگی۔
دنیا کے اعلٰی ترین ڈاکٹروں سے اپنا علاج شروع کرا لیا۔
زندہ رہنے کے لئے مصنوعی ہارٹ لگوایا۔
فیل ہوئے گردے تبدیل کرائے۔
جگر کی بھی پیوندکاری کرائی۔
چند سال یوں ہی زندگی کو فتح کرتے کرتے گزار لئے۔
دماغ میں ٹیومر ہو گیا۔
پھر ایک دن فرشتہ آیا۔
اس بار آپ کی زندگی کی میعاد پوری ہو گئی ہے۔

 
Muhammad Javed Khadim
About the Author: Muhammad Javed Khadim Read More Articles by Muhammad Javed Khadim: 9 Articles with 7420 views نام : محمد جاوید خادم پیدائش : ۰۳ اکتوبر ۱۹۸۲ شہر : اوستہ محمد ضلع جعفرآباد بلوچستان۔ تعلیم : بی اے (بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ) پیشہ : سرکاری ملازمت اع.. View More