کشمیریوں کو آزاردی کب ملے گی

70 سالوں سے آزادی کی جدو جہد کرنے پر بھارتی بزدل فوج نے ایک لاکھ سے زائد کشمیری نو جوانوں کو قتل کردیاہزاروں کو زخمی کرکے معزور کرنے کے علاوہ آئے دن بھارتی فوج ہزاروں خواتین کی آبرو ریزی بھی کرتی رہی ہے جبکہ چند ماہ سے بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر پلیٹ گن استعمال کر کے انہیں نابینا کر رہی ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا حق آزادی اور جزبہ آزادی کو ظالم بھارتی فوج کم نہ کرسکی اور نہ ہی کر سکے گی اس تمام ظلم و ستم کے باوجود آج بھی کشمیری عوام ظالم اور جابر بھارت سے آزادی کانعرہ لگا رہے ہیں اور وہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پر چم لہرا کر کہتے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان چونکہ آزادی کے لئے کشمیریوں نے بے تہاشا قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور اور سفارتی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں چونکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لئے اپنی 14 لاکھ فوج میں سے ساڑھے سات لاکھ فوج اور ڈیڑھ لاکھ پیر ا ملٹری فورس صرف وادی کشمیر میں لگارکھی ہے جبکہ بین الاقوامی طور پر مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی جھاؤنی بتایا جاتا ہے اتنی بڑی فوج اور پیرا ملٹری فورس بھی نہتے کشمیریوں کے حوصلے کو پست نہیں کر سکی ہے بھارتی حکومت کے سابق وزیر دفاع، سابق وزیر اعلیٰ اور دیگر مرکزی سیاسی رہنما بھی اپنے بیانات میں یہ کہہ چکے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کے حق خوارادی سے روکا نہیں جا سکتا اور نہ ہی ختم کیا جا سکتا ہے چونکہ نہتے کشمیریوں کی تحریک آزادی اب اتنی زور پکڑ چکی ہے کہ اب اسے کسی بھی صورت میں طاقت سے نہیں روکاجا سکتا ہے اس لئے بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادی دینا ہی پڑے گا مگر بھارتی حکومت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہی ہے جبکہ پاکستان ہزاروں مرتبہ یہ کہتا رہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادی دیا جائے واضح رہے کہ بھارت کشمیر کے مسئلے کوخود ہی اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا اور جب اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادی دینے کی قرارداد کو منظور کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ریفرینڈم کے ذریعے یہ حق دیا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں تو بھارت فوراََ ہی اس سے مکر گیا کیونکہ بھارت کشمیریوں کو آزادی دینا نہیں چاہتا اور اسے معلوم ہے کہ اس نے 70 سالوں سے کشمیری عوام پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اس کے بعد ایک بھی کشمیری ایسا نہیں ہے جو بھارت سے آزادی نہ چاہتاہو مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے ان کا صرف ایک ہی نعرہ ہے کہ لے کر رہیں گے آزادی اور ایک روز کشمیر کے عوام ظالم اور جابر بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے بھارتی وزیر اعظم مودی نے دورہ امریکہ کے موقع پر کشمیری رہنما سید صلاح الدین کو عالمی دہشتگردکہلوا کر بڑی خوشی کا اظہار کیا ہے مگر وہ یہ نہیں جانتا کہ سید صلاح الدین ایک مجاہد ہیں اور وہ کسی بھی طرح دہشتگرد نہیں ہیں پاکستان کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی طور پر اپنے تمام صفارتی مشن کو بھارت کی جانب سے ہونے و الے کشمیریوں پر ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کو آگاہ کرے تاکہ دنیا کی آنکھوں پر بندھی ہوئی پٹی کھل جائے اور دنیا کو پتہ چل جائے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا ملک بھارت سیکیولر نہیں ہے بلکہ وہ غاصب، ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی کرنے والادنیاکا سب سے بڑا ملک ہے جہا ں نہ صرف مسلمانوں کے ساتھ جابر و استحصال اور ظلم کیا جاتا ہے بلکہ دیگر اقلیتوں کے ساتھ بھی ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے جہاں گاؤ ماتا کے نام پر مسلمانوں کو نہ صرف قتل کردیا جاتا ہے بلکہ نچلی ذات کے ہندوؤں کو بھی نہیں بخشا جا تااور انہیں طرح طرح کے ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے بھارت میں عیسائیوں کی بھی عبادت گاہوں کو بھی آگ لگادی جاتی ہے یہاں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو ان کے مذہب کے مطابق عبادت سے آزادی حاصل نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت میں رہنے والے اب بھارت سے آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں اور بھارت میں تقریباََ 27 سے زائدآزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جن میں کشمیر کے علاوہ خالصتان،آسام اور دیگر تحریکیں شامل ہیں اور انشاء اﷲ ایک دن بھارت کا غرور خاک میں مل جائے گا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو کر دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا -

Sonia Ali
About the Author: Sonia Ali Read More Articles by Sonia Ali: 34 Articles with 37522 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.