قلاع(منہ آنا)thrush
قلاع ایک متعدی مرض ہے یہ بنیادی طور پر ایسا زخم ہے جو منہ اور زبان کی
جھلی کے بیرونی طبقہ میں پیدا ہو جاتا ہے اور اس قدر پھیلتا ہے کہ سارے منہ
کو گھیر لیتا ہے بعض اوقات یہ زخم غذا کی نالی حتی ک معدہ کی غشاء مخاطی تک
پہنچ جاتا ہے
اسباب.....
یہ مرض بالخصوص شیر خوار بچوں کو دانت نکلنے کہ زمانہ میں ہوتا ہے
نیز جسم میں چاروں اخلاط میں سے کسی ایک کی زیادتی ہونا,
خرابی خون, منہ
حلق یا ناک کی سوزش
ہاضمہ کی خرابی
تیزابیت
نقرص
آتشک
سوزاک
بخار جیسے ملیریا
گرم مرغن محرک اغذیہ نشہ آور اشیاء سمیات جیسے پارہ یا سینکھیاکا کثرت
استعمال
گرم گرم کھانا کھانے کی عادت والے بھی اس مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں
نوٹ..
منہ کی صفائ کا خاص خیال رکھیں بالخصوص رات کو سوتے وقت برش لازمی کر کے
سوئیں
علامات...
منہ میں سوزش اور درد ہوتا ہے چھوٹے چھوٹے دانے اور پھنسیاں نکل آتی
ہیںپھنسیوں کی رنگت سفید اور خاکستری ہوتی ہے گاہے چھالے اور پھنسیاں زبان,
مسوڑوں رخساروں اور لبوں کی اندرونی سطح پر بھی نکل آتی ہیں. کھانے پینے
نگلنے حتی کہبولنے میں دقت محسوس ہوتی ہے زبان میلی ہو جاتی ہے تھوک کثرت
سے آتی رال بہتی اور منہ سے بدبو آتی ہے مرض کی شدت میں گالوں پر سوجن ہو
جاتی ہے...
نسخہ...
گاؤزبان سوختہ
طباشیر اصلی
دانہ الائچی خورد
کتھ سفید
کباب چینی
کلی انار
نشاستہ گندم
ہر ایک 2 تولہ باریک پیس کر رکھ لیں
دن میں 3 سے 4 بار منہ میں چھڑکا کریں
نوٹ#تمام اجزاء کا اصل ہونا لازمی ہے..
جوارش آملہ
صبح و شام ایک چمچ ہمراہ آب تازہ
انشاءاللہ آرام ہو گا
دعاؤں کا طالب...
حکیم ضیاء شاہد
ڈی.یو.ایم.ایس
آر.یو.ایم.پی
فاضل طب والجراحت |