میرے شہر کی مٹی زرخیز ہے

 تحریر : عبد الحنان چوہدری
اقبال فرماتے ہیں مٹی میں ذرا نمی آجائے تو بڑی زرخیز ہوجاتی ہے اسکا عملی نمونہ میں نے اپنے شہر اور علاقہ کے لوگوں میں دیکھا کہ چہارم کلاس کی بات ہے کہ ایک تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچہّ کسی اور سکول سے شہر کے معروف مادرے علمی اسلامیہ پرائمری سکول آیا چند دنوں کے بعد کلاس انچارج استازیم اﷲ دتہ صاحب نے نووارد طالب علم کے جسمانی خدوخال دیکھتے ہوئے حکم صادر فرمایا کہ اتنا چھوٹا بچہّ چوتھی کلاس میں کیسے پہنچا اسے کل سے دوسری کلاس میں بٹھایا جائے بچہّ تھا فہم کی منزل سے ابھی کوسوں دور تھا ذرا دلبرداشتہ ہوا بمشکل چھٹی کا انتظار کیا اور اگلے روز اپنے دادا جان کو لیئے کمرہ جماعت میں آن پہنچا کلاس میں تین چار اساتذہ بیٹھے تھے جب کمرہ جماعت میں بچے ّ ّ کیساتھ بزرگ شخصیت کو دیکھا تو گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے اپنی نشستیں چھوڑ کر کھڑے ہوگئے آنیوالی بزرگ شخصیت کمالیہ کے معروف استاد الاساتذہ ریٹائرڈ ٹیچر رحمت علی غازی صاحب تھے اساتذہ کرام نے آداب بجالاتے ہوئے وجہ آمد پوچھی تو بزرگ شخصیت یوں گویا ہوئے بچے ّ ّ میں آپ نے کونسی تعلیمی کمی دیکھی جو دو کلاسز پیچھے کرکے دو تعلیمی سال ضائع کرنے کا فرمایا سینئر کے احترام میں اساتذہ نے بیک زبان فرمایا آپ تشریف لانے کی زحمت کی اس پر تہہ دل سے معذرت ۔ہم آپکے بچے ّ کو اسی کلاس میں رکھیں گے۔ طالب علم کے دادا نے کڑک دار جواب میں فرمایا نہیں ہرگز نہیں آپ بچے ّ کا ٹیسٹ لیں اسکی ذہنی تعلیمی قابلیت کی پرکھ کریں اگر یہ آپکی مطلوبہ قابلیت پر پورا اترے تو اسکا حق اسی جماعت میں بیٹھنا ہے اگر کوئی کمی نظر آئے تو اسکو لمحہ بھر کا توقف کیئے بغیر پچھلی جماعت میں بٹھادیا جائے۔ بچے ّ کا ٹیسٹ لیا گیا اساتذہ کی ٹیم نے تندوتیز سوالات کیئے مگر بچہّ بلاکا ذہین وفطین نکلا اساتذہ انگشت بدنداں رہ گئے خیر بات لمبی ہوگئی وہ میرا ہم جماعت گزشتہ عید کے تیسرے دن سر راہ مجھے ملا اور یہ فرحت افزا خبر سنائی کہ عنقریب بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تعیناتی ہوجائیگی خوشی کی خبرتھی میٹھے کا وعدہ اگلی ملاقات پہ چھوڑا اور رخصت ہوئے۔ آج پیغام موصول ہوا میرا اعلیٰ تعلیم یافتہ دوست محمد عمار ناصر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز اسوار شاہ تعینات ہوگیا ہے مسرت انگیز خبر ہے پروردگار میرے اس بھائی کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق دے۔ عرصہ دراز سے اس مٹی کی خدمت کرنے والی فیملی کے محمد عمار ناصر۔ ٹیچر محمد ناصر انصاری کے فرزند ارجمند،ٹیچر محمد توقیر ناصر اور ٹیچر محمد وقار ناصر کے بھائی اور ریٹائرڈ ٹیچر رحمت علی غازی کے پوتے ہیں۔ بلاشبہ فاضل دیوان کمالیہ کی انصاری برادری کی تعلیمی میدان میں خدمات قابل تعریف ہیں۔ محترم فاضل رحمانی صاحب محترم اقبال خاور انصاری صاحب اور نسل نوکی تعلیمی آبیاری کیلئے کمربستہ فاضل رحمانی صاحب کے فرزند ارجمند برادر محمد عرفان انصاری سمیت وہ بہت سے نام جو میں نہیں جانتا علاقہ بھر کیلئے قابل تقلید اور قابل فخر ہیں پروردگار تمام احباب کو کامیابیوں سے نوازے۔ ہم تو دشت حیات کے تھپیڑے جھیل رہے ہیں مگر خوشی ہوتی ہے جب کوئی اپنا کچھ ایسا کرے یا کسی ایسے مقام پر پہنچے تو دل کے آنگن میں خوشی مسرت کی لہر سی آجاتی ہے۔ پروردگار ہمیں آسانیاں دے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق دے ۔آمین۔

Dr Murtaza Mughal
About the Author: Dr Murtaza Mughal Read More Articles by Dr Murtaza Mughal: 10 Articles with 7942 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.