وزیر اعظم ہاؤس کا غلط استعمال ....

وزیراعظم (بلحاظ عہدہ) اپنے ماتحت ادارے کا محتسب ہے. ماتحت تفتیشی ادارے کی ناقص کارکردگی پر وزیر اعظم عوام کے سامنے جوابدہ ہے.جرم کی تفتیش تو حکومتی پراسیکیوشن کی بنیاد ہوتی ہے . پبلک یا عدالت کی طرف سے تفتیش پر سوال اٹهے تو حکومتی پراسیکیوٹر تفتیش کا دفاع کرتا ہے . اب وزیر اعظم بلحاظ عہدہ نہیں بحیثیت شخص فوجداری تفتیش میں نشانہ بنے ہیں.

ردعمل میں وزیراعظم کا بطور ادارہ اپنے ماتحت ادارہ پر عدم اعتماد کرنا ریاست کیلیئے خطرناک عمل ہے. نواز شریف فیملی کے خلاف تفتیشی رپورٹ کو وزیراعظم ہاوس میں سازش قرار دینا معمولی واقعہ نہیں. ریاست کے خلاف سازش ہے تو سازش کے مجرموں کو انجام تک پہنچانا صرف وزیراعظم کی ذمہ داری یے. سازشی کو چهپانے کا مطلب جهوٹی کہانی ہے.

جو عوامی وزیر اعظم ماتحت اداروں کی فوجداری تفتیش پر اعتماد نہیں کرتا اسکا اپنے عوام پر تفتیشی نتائج نافذ کرنا ناجائز ہے. لہٰذا جیل کے تمام قیدیوں کو آزاد کیا جائے. پچھلے ستر سال میں کافی بے گناہ غلط تفتیش کا نشانہ بن چکے. آج عوام سے نا انصافی کو انصاف ثابت کرنے کی خاطر وزیر اعظم کو اپنے خلاف تفتیش قبول کرنا ہو گی

Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 23429 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More