اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) دنیا کی 500
بہترین جامعات کے درمیان اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے- جی ہاں حال
ہی میں دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے کرنے والے عالمی ادارے
Quacquarelli Symonds’ (QS) نے سال 2018 کی رینکنگ جاری کی ہے-
|
|
اس نئی رینکنگ کے مطابق یہ پاکستانی یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات
میں 437 ویں نمبر پر ہے- اگر اس رینکنگ کا موزانہ گزشتہ سال کی رینکنگ سے
کیا جائے تو یہ یونیورسٹی 91 درجہ ترقی کر کے اوپر آئی ہے-
NUST نے اپنے ہر ڈپارٹمنٹ کی سطح پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے-
اور یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کی بہترین 500 جامعات میں شامل کیا گیا ہے-
|
|
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس پاکستانی یونیورسٹی نے کوئی قابلِ ذکر پوزیشن
حاصل کی ہے- گزشتہ کئی سالوں سے اس یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین
یونیورسٹیوں میں کیا جارہا ہے- |