نامعلوم

آخر کون ہیں یہ نامعلوم افراد جن کا نہ کوئی ایمان ہے اور نہ ہی کوئی مذہب ہے آخر یہ کہاں سے آتے ہیں کہ آسمان سے نازل ہوتے ہیں یا انہیں زمین اگلتی ہے کیا یہ یاجوج ماجوج کی قوم ہے جو آنن فانن بلا تفریق بچے٬ بوڑھے٬ جوان٬ مرد و زن سب کو فنا کر رہے ہیں کوئی ان کا سراغ کیوں نہیں لگا پا رہا ہے کوئی انہیں روک نہیں پا رہا آخر یہ انسانیت کے دشمن کب تک انسانیت کو بربریت کا نشانہ بناتے رہیں گے انسانیت کے اس درد کا مداوا کس مسیحا کا مقدر ہوگا آئیں سب مل کر اپنے پروردگار کے آگے سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کر کے رب کریم سے اسکی رحمت اور مدد کی التجا کریں رب کریم دنیا کو انسانیت کے ان نامعلوم دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے اور دنیا میں امن سلامتی اور خوشحالی کو بحال کرے آمین
 

uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 21667 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More