شہدائے موٹروے پولیس کو سلام

 اﷲ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں ارشاد فرمایا ہے کہ جو اﷲ کے راستے میں قتل کیا جائے اس کو مردہ نہ کہووہ زندہ ہیں اورلیکن تم شعور نہیں رکھتے۔شہیدا کا مقام و مرتبہ اس قدر بلند ہے کہ خودنبی اکرمؐ یہ دعا کرتے رہے کہ میں اﷲ کی راہ میں قتل کیا جاؤں اور پھر زندہ ہونے کے بعد پھر قتل کیا جاؤں ۔شہید کے مقام و مرتبہ کا اس سے ہی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ اﷲ تعالیٰ نے جن طبقوں پر اپنے انعام و اکرام اور ہدایت کی بارش کی ہے ان میں سے ایک شہید بھی ہے کہ ہرمسلمان کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ نماز کی ہررکعت میں سورۂ فاتحہ کی تلاوت کریں جس سے اﷲ کے حضور دعاکی جاتی ہے کہ اے اﷲ ہمیں ان لوگوں میں شمار فرماجن پر تونے انعام کیا اور انعام یافتہ طبقہ انبیاء ،صدیقین ،شہدا اور صلحا ہیں۔ملک و قوم کی عزت و عظمت اور حفاظت کیلئے جان پر قربان کرنے والا بھی شہید ہے۔اسی لئے ہرمسلمان اور پاکستانی یہ سمجھتاہے پولیس کے شہداء قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ہم ان کی قربانیوں اور ان کے خاندان کے صبر و تحمل اور برداشت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ۔ شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے پولیس کا ہر جوان اور افسرفخر سے سر اٹھا کر چل رہا ہے ۔ ڈی آئی جی موٹروے محمد امتیاز شاہ نے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت کا ایک دن معین ہے اور شہادت وہ موت ہے جس پر زندگی بھی رشک کرتی ہے اور شہادت کیلئے تو بڑے بڑے قطب اور اولیاء نے بھی خواہش کی ہے ۔ہماری مقدس اور برحق کتابیں بتاتی ہیں کہ دوسروں کی جانیں بچانے والا اپنی جان نچھاور کردے تو شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوتا ہے ۔ اﷲ پاک کو شہید وں سے بہت محبت ہے اور اﷲ نے اپنے اس محبوب گروہ کیلئے خاص اعزاز لکھ دئیے ہیں اور باقی تمام انسانو ں سے علیحدہ انہیں قدر ت نے خود اپنے بنائے ہوئے قوانین سے بھی بالاتر قرار دیا ہے ۔ جبکہ سرکاردوعالم ؐنے فرمایا ہے کہ محافظ کی آنکھ پر دوزخ کی آگ حرام ہے۔ پولیس افسران سے عہد لیتے ہوئے اس بات اعادہ کیا کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے اور اس مقدس مشن پر چلتے ہوئے شہادت نصیب ہوئی تو ہمارے لئے یہ سب سے بڑا اعزاز ہوگا۔اﷲ تعالی سے ہے کہ ملک و ملت کی حفاظت کرنے والوں مغفرت فرمائے اور ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے مامون و محفوظ رکھے۔آمین

atiq ur rehman
About the Author: atiq ur rehman Read More Articles by atiq ur rehman: 125 Articles with 132294 views BA HONOUR ISLAMIC STUDIES FROM INTERNATIONAL ISLAMIC UNIVERSITY ISLAMABAD,
WRITING ARTICLES IN NEWSPAPERS SOCIAL,EDUCATIONAL,CULTURAL IN THE LIGHT O
.. View More