ہائے رے قسمت

ہر روز زندگی اک نیا سوال پوچھتی ہے
دینے کو بزدلی کا نیا طعنہ ڈھونڈتی ہے

کیا کرتا خوشیوں کو آواز دیتا تھا‘‘،،تو غم ناراض ہو جاتے تھے‘‘،،،غموں کو سینے سےدل میں اتارتاتھا‘‘،،،تو آنکھیں‘‘
احتجاج میں ساون کی جھڑی لگا دیتیں‘‘،،،زندگی روز اک نئی فرمائش لے کر سامنے آکھڑی ہوتی تھی‘‘،،،زندگی سے‘‘
بہانہ کرو تو‘‘،،،وہ فرمائش کو آزمائش میں بدل کر سانسوں کا آنا جانا مشکل کردیتی تھی‘‘،،،بچپن کی محبت جب‘‘،،
اجنبی سی ہو گئی‘‘،،،توذرا سا دکھ ہوا‘‘،،،مگر زخم گہراتھا‘‘،،،وقت نے جھوٹی تسلی دے کر زندگی کو آگے سرکانہ‘‘
شروع کردیا‘‘،،،مگر جب محبت کو کسی اور کےپہلو میں جشن مناتے دیکھا تو‘‘،،،چھن جانے کا احساس شدت سے‘‘
ہوا‘‘،،،پھر خود سے وعدہ کیا کہ‘‘،،،جہاں بھی محبت سامنے آنے کاڈر ہو‘‘،،،اس ڈگرپر جانا ہی نہیں‘‘،،،ہر دکھ پر‘‘
آنکھیں بند کرلیتا ہوں‘‘،،،میں کبوتر ہوں‘‘،،،بس یہی کچھ کرسکتا ہوں‘‘،،،
اک شام موسم قسمت کی طرح بہت ہی خراب تھا‘‘،،،سوچا زندگی سے ہی بات کرلی جائے‘‘،،،شاید زندگی سے‘‘
دوستی ہوجائے‘‘،،،اورباقی سفر آسان ہو جائے‘‘،،،
جب پوچھا اس سےجب ناکامیاں قسمت میں ہی ہیں‘‘،،ہمارا کوئی دوش نہیں‘‘،،،نہ ہی کل کی کچھ امید ہے‘‘
کہ کسی قدر روشن ہو‘‘،،،
زندگی مسکرا کےبولی‘‘،،،قسمت پر اتنا بھروسہ‘‘،،،ہم بولے‘‘،،قسمت صرف قسمت ہوتی تو کیا موج ہوتی‘‘،،،یہاں تو‘‘
بدنصیبی پیدائشی طور پر جڑواں ہےہماری‘‘،،،سب قسمت کا ہی تو کیا دھرا ہے‘‘،،،ورنہ ہر امتحان دیا‘‘،،،سب نکل‘‘
گئے‘‘،،،ہم ہی رہ گئے‘‘،،،
زندگی پھرسےمسکرائی‘‘،،بولی‘‘،،،جو بھی برا ہوا‘‘،،،کالا ہوا‘‘،،،ناکام ہوا‘‘،،،برباد ہوا‘‘،،،سب قسمت نے کیا‘‘،،،
ہم نے اثبات میں سر ہلایا‘‘،،،زندگی دانت پیس کے بولی‘‘،،،آج بھی سڑک پار کرتے ہو تو لیفٹ رائٹ کیوں دیکھتے‘‘
ہو‘‘،،،بنا دیکھے کراس کر لیا کرو‘‘،،،جو قسمت میں ہوا وہ ہو گا‘‘،،،

زندگی ہمیں پھرسے اک سبق دے گئی۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253859 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.