نواز اور زرداری کی کرپشن کے سلسلہ میں جنگ جاری ہے کہ
دونوں اپنے آپ کو کرپشن کنگ بن کر زیادہ بڑا سرمایہ داربننے اور کہلوانے پر
تلے ہوئے ہیں ۔زرداری صاحب تواپنا صدارتی دور مکمل کرکے اور فوج کے خلاف
نفرت انگیز باتیں کرکے اسی شام ملک سے بھاگ نکلے تھے اور شہیدوں کے وارث
جناب راحیل شریف کی مدت ملازمت تک ادھر واپس آنے کی جرآت تک نہ کر سکے سرے
محل اور سوئس اکاؤنٹس کے کروڑوں ڈالر وہ ہڑپ کر گئے اور ڈکار تک بھی نہ
لیاچونکہ کرپشن کنگز اور کرپٹ ٹولہ ایک دوسرے کا امدادی ہوتا ہے اس لیے ان
معاملات پر مک مکائی سیاست کی وجہ سے ان کاکوئی کچھ نہ بگاڑ سکا پاکستان کے
اندر ان کی اور ان کے عزیز و اقارب کی پندرہ شوگر ملز ہیں جو کہ چند خود
لگائی گئی ہیں باقی مالکان سے ڈرادھمکا کرتھوڑے دام دیکر قبضہ کی گئی ہیں
اسی طرح ایک لاکھ ایکڑ زمین پر بھی زبردستی قبضہ یا پھر تھوڑی رقوم دیکر
نام نہاد خریداری دکھائی گئی ہے بلاول ہاؤس کراچی کے ارد گرد تو درجنوں
عمارات و کوٹھیاں ان کے ذاتی دوست عزیز بلوچ کی" خصوصی مہربانیوں" سے قبضہ
کی گئی ہیں۔میاں منشاء کے بعد زرداری صاحب ہی پاکستان کے سب سے بڑے سرمایہ
دار ہیں اور نواز شریف صاحب اس مقابلے میں چند ہی قدم پیچھے ہیں ان کا
خاندان بھی ملک کے بننے سے لیکر1977تک صرف اتفاق فاؤنڈری کا مالک تھا جسے
بھٹو حکومت نے قومیالیا تھا ان دنوں تو کسی دفتر کے ڈپٹی سیکریٹری کوملنے
کے لیے بھی انھیں کئی روز انتظار کرنا پڑتا تھا مگر خدا کی قدرت دیکھئے کہ
ان کے والد کے پاکستان قومی اتحاد کے راہنماؤں سے ذاتی تعلقات ہونے کی وجہ
سے ضیاء الحق نے بھی ان کی ملز کو سب سے پہلے بحال کیا۔ضیاء الحق کے مارشل
لاء کے دور میں جنرل غلام جیلانی سے آنکھ مچولیوں اور ضیاء الحق کی خصوصی
مہربانیوں سے جب وازرت خزانہ پنجاب ان کے ہاتھ میں آگئی تو پھر پنجاب کے
اندر درجنوں نئی ملز لگ گئیں۔ اس طرح یہ بھی مال متال کی وجہ سے پاکستان
میں تیسرے نمبر پر آگئے۔زرداری صاحب کا توتقریباً تمام بڑی کاروباری
کمپنیوں میں حصہ ہے اور موبائل کمپنیوں کی کمائیوں میں سے بھی انھیں 10فیصد
حصہ ملتا ہے اس لیے تو جب 100کابیلنس کروائیں تو70روپے ملتے ہیں ۔شریف
خاندان نے رائیونڈ کی زرعی ہزاروں ایکڑ زمینوں کو اونے پونے داموں خرید لیا
کہ اقتدار کے سامنے کوئی مالک کیسے چوں چرا کرسکتا تھا پھراس علاقہ کو
صنعتی زون قرار دیکر یہاں ملیں لگانے والوں کے لیے در آمدی ٹیکس ختم کرڈالا
بلکہ بعد میں اس علاقہ کو فری انڈسٹریل زون قرار دے دیا جس کی وجہ سے ان کی
دو درجنوں سے زائد ملیں وہاں لگ گئیں اور ان کا شمار ملک کے دو تین بڑے
سرمایہ داروں میں ہونے لگا مشرف کے دور میں جب انھیں پاکستانی عدالتوں سے
سزا کے بعد سعودی عرب بھجوایاگیا تو انہوں نے سعودیہ لندن و دیگر ممالک میں
ملیں لگائیں اور فلیٹس خریدے یہ کچاچھٹہ پانامہ لیکس کے بین الاقوامی
صحافیوں کی طرف سے بیان کرنے پر کھل گیا اس پرکئی سرابراہان مملکت اور
بادشاہ خود بخود اپنے عہدوں سے استعفے دے گئے مگر میں نہ مانوں کی طرح میاں
صاحب کوئی فیصلہ نہ کرسکے بالآخرسپریم کورٹ کا فیصلہ آن پہنچااور دو ججز نے
توا نھیں کہا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے اور باقی تین ججوں نے بھی
انھی کی پیروی کرتے ہوئے نواز شریف اور ان کے خاندان پر الزامات کو دھرایا
ہے مگر دو ماہ کے اندر اندرمزید انکوائری کی ہدایت کی ہے اس طرح سے ان کا
حق حکمرانی ختم ہوچکا مگر میں نہ مانوں کی طرح ابھی تک اپنے آپ کووزیر اعظم
سمجھتے ہیں حالانکہ ان کی جگہ نیا وزیر اعظم منتخب بھی ہو چکا ہے دنیا بھر
میں کہیں بھی کاروباری شخصیات کو اہم عہدوں صدر اور وزایر اعظم پرکبھی بھی
منتخب نہیں کیا جاتا وہ تو پھر کاروبار چلائے گا اور امور مملکت کون چلائے
گا مگر ہمارے ہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے جنہوں نے کرسی لی ہی اس لیے
ہے کہ وہ اپنے کاروباروں کو بڑھا سکیں بنکوں سے قرضے لیکر خود ہی معاف
کرسکیں اسطرح سے چوپڑی ہوئی اور وہ بھی دودو آسانی سے کھا سکیں بنکوں سے
بھرپور قرضے لینے اور معاف کرنے کا خود ہی نوٹیفکیشن جاری کریں اوراپنے ہی
دستخطوں سے"ایسا کارنامہ" آسانی سے پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گاہمارے شریف
صاحبان بھی پانامہ لیکس کے انکشافات پر فوری استعفیٰ دے ڈالتے تو شاید یہ
ساری کھپ شپ ہی ختم ہو جاتی اور انہی کا کوئی بندہ قائد ایوان بنا رہتامگر
انہوں نے اس کی پرواہ نہیں کی اور مشیروں نے ایسا کرنے سے روک دیا اقتدار
سے اترنا بے عزتی سمجھا گیا مگر اب گلی گلی میں شور ہے "فلاں" ہی چور ہے کے
نعرے لگ رہے ہیں۔ نواز شریف تو استعفیٰ دیکر جا چکے مگر اب سارے اقتدار کے
ختم ہونے جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں نام نہاد مک مکائی اپوزیشن بھی آنکھیں
دکھا رہی ہے کہ ڈوبتے ہوئے جہاز سے تو چوہے بھی چھلانگ لگا جاتے ہیں مگر
سمجھے ہوؤں کو کون سمجھائے اقتدار تو کسی سگے بھائی یا عزیز کے سپرد کرنے
کو دل نہ مانتا ہو تو پھر کون پرسان حال ہو گا؟ مسٹر زرداری کی طرح بانٹ
بانٹ کر کھاتے پیتے رہتے تو پھر مزید عرصہ بھی گزارا چل جانا تھا۔ہمارے ہاں
بکری بھیڑ چور کی تو گرفتاری کے بعد ضمانت تک نہیں ہو سکتی ۔مگر بڑے چور
ڈاکو اور کرپشن کنگز کی اول تو ضمانت قبل از گرفتاری ہی ہوجائے گی گرفتاری
تو ہو ہی نہیں ہوسکتی اگر ہو بھی جائے تو بعد میں ضمانت ہوکر بالآخر مقدمہ
ہی داخل دفتر ہو جاتا ہے ۔ا س لیے شاید حکومت بھگاؤ مہم ناکام ہی رہے گی
اور مقتدر لوگوں کی طرف سے کرپشن کا کاروبار ویسے کا ویسا ہی اس وقت تک
چلتارہے گا جب تک بدبو دار گلیوں مفلکو ک الحال لوگوں کی رہائش گاہوں چکوں
گوٹھوں سے اﷲ اکبر اﷲ اکبر کی صدائیں بلند کرتے اور سیدی مرشدی یا نبی
یانبی کے نعرے لگاتے لوگ تحریک کی صورت میں جوق در جوق نہ نکلیں گے اور
پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر تمام جغادری کرپٹ سیاستدانوں ظالم جاگیرداروں ،سود
خور سرمایہ داروں کا تختہ بذریعہ ووٹ الٹ کر ملک کو فلاحی مملکت بنا ڈالیں
گے۔ |