دفاع پاکستان اور ہمارا کردار

پاکستان میں چھـ ستمبر کا دن یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن انڈیا نے پاکستان پر حملہ کردیا تھا اور الحمداللہ پاک فوج نے اس موقع پر دشمن کو ایسا دندان شکن جواب دیا جسکی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ہے ۔ اس دن ہم نے متحد ہو کر سترہ دن تک بھارت کا مقابلہ کیا تھا ، سترہ دن کی جنگ میں ہم نے بہت کچھـ کھویا لیکن قوم ایسی متحد تھی ہر کوئی ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش میں تھا ہر ایک دوسرے کے لئے اپنی جان نثار کرنے کے واسطے تیار تھا۔ لیکن اتنے سالوں بعد پھر اس جذبے کو ابھرانے کی ضرورت ہے دراصل ہمیں اس بری طرح ایک دوسرے سے علیحدہ کرنےکی منظم کوشش کی جارہی ہے کہ ہم دشمن کی اس چال کو یا تو سمجھـ نہیں رہے یا تو پھر شتر مرغ کی طرح اپنی چونچ کو ریت میں دبا رہے ہیں۔ آج ہمارا ملک گوناں گوں مسائل میں گھرا ہوا ہے اور ہم لوگوں نےہر بات کو حکومت پر ڈال دیا ہے اور اپنی آنکھیں بند کرلیں ہیں ، مانا کہ حکومت بھی روایتی طور پر اپنی سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن ہم بھی طوطے کی طرح ایک ہی رٹ لگائیں جا رہے ہیں کہ سب کام حکومت ہی کرے گی جسکی وجہ سے آج پاکستان میں مسائل کا رونا رویا جاتا ہے ۔ اگر ہم قطرہ قطرہ کر کے اس ملک کو سنوارنے میں اپنا آپ پیش کریں اور اپنے آپ سے ابتداء کریں کہ ملک کی اچھائی کے لئے اکٹھے ہونا ہے اور ایک جان ہو کر کام کرنا ہے تو میرےخیال میں وہ دن دور نہیں ہے جب ہم بھی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعاہے کہ ہمیں امن و سکون سے اور متحد ہوکر رہنےکی توفیق عطاء فرمائيں۔ آمین ثم آمین

Samreen Nasarullah
About the Author: Samreen Nasarullah Read More Articles by Samreen Nasarullah: 18 Articles with 33541 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.