آج کل کے دور میں وہ ہی شخص
زیادہ کامیاب ہوتا ہے جس کے پاس کوئی ہنر ہو۔ ہنر کے بغیر انسان بے کار
ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں آج کل جیسے حالات جا رہے ہیں اِس میں ہنر کا حاصل
کرنا تو بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس ہنر ہے تو آپ کامیاب زندگی گزار سکتے
ہیں۔ آج کل پڑھے لکھے نوجوان بے روز گار نظر آتے ہیں۔ وہ بس ساری عمر
ڈگریاں حاصل کرنے میں ہی لگے رہتے ہیں اور کوئی ہنر نہیں حاصل نہیں کرتے۔
جس کی وجہ سے جب اُن کو کوئی نوکری نہیں ملتی تو وہ مجبور ہو کر خود کشیوں
پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ہنر مند آدمی کبھی کسی کا محتاض نہیں ہوتا۔ وہ اپنے
ہنر کی بدولت اپنی زندگی بہتر طور پر گزار سکتا ہے۔ ہنر مند آدمی کی ہر
کوئی عزت کرتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ
کوئی ہنر بھی سکھائیں جس سے طالب علموں کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ اِس کے لیے
ضروری ہے کہ حکومت سکولوں اور کالجوں کی سطح پر کمپیوٹر اور انگلش کو لازمی
قرار دیں۔ تاکہ بچہ جب سکول کالج سے باہر آئے تو اُس کو انگریزی اور
کمپیوٹر آتا ہو۔ اِس کے علاوہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کوئی ایسے ادارے بھی
قائم کرے جہاں پر فارغ طالبعلموں کو کوئی ہنر وغیرہ سکھانے کا بندوبست کیا
جائے۔ تاکہ وہ کوئی نہ کوئی ہنر سیکھ کر معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا
کر سکیں۔ مشاہرے میں ایک بات آئی ہے کہ وہ ملک ہمیشہ ترقی کرتا ہے جس کے
لوگ ہنر مند ہوں۔ ہمارے ہاں ہنر مند لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لیکن حکومت
کی عدم توجیع کی وجہ سے ہمارے ہاں ہنر مند لوگوں کی کمی ہو رہی ہے۔ کیوں کہ
اُن کے ہنر کی کوئی قدر نہیں کی جاتی۔ جس سے وہ دل برداشتہ ہو کر اس کام کو
چھوڑ دیتے ہیں۔ آخر میں حکومت سے گزارش ہے کہ وہ ہنر مند لوگوں کی حوصلہ
افزائی کریں تاکہ ہمارے ملک کا نام روشن ہوسکے۔ اور زیادہ زیادہ ایسے ادارے
قائم کریں کے جہاں لوگوں کو ہنر حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔ |