پاکستان کے وہ شہر جہاں ملازمت کے بےپناہ مواقع

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ملازمت تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں- یہاں ملازمت تلاش کرنے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ بہت کم کمپنیاں ایسی ہیں جو ملازمت کی پیشکش کرتی ہیں اور اگر ملازمت حاصل ہو بھی جائے تو تنخواہ کی مد میں بہت معمولی رقم ادا کی جاتی ہے- دوسری جانب زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہورہا ہے- طالبلعموں میں عام خیال یہ پایا جاتا ہے کہ وہ جیسے ہی گریجویشن مکمل کریں گے انہیں ایک بہترین ملازمت حاصل ہوجائے گی جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے- پاکستانی معیشت کو اس وقت کسی حد تک بحران کا سامنا ہے٬ اخراجات بڑھ چکے ہیں جبکہ آمدنی بہت کم ہے اور اس سے اخراجات کو پورا کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے- اس وقت گھر کا ہر فرد ملازمت اختیار کرنا چاہتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر کسی کو نوکری ملنا ایک مشکل کام ہے-
 

image


تاہم ایسا بھی نہیں ہے کہ پاکستان میں ملازمت کے مواقع موجود نہیں٬ صرف ضرورت اس بات کی ہے ہم ملازمت کے حصول کے لیے درست سمت اختیار کریں- اس وقت متعدد ایسی پرائیوٹ کمپنیاں اور سرکاری تنظیمیں ایسی ہیں جو نئے افراد بھرتی کررہی ہیں- سیاسی اور معاشی بحران کے باوجود کئی نئے کاروبار مسلسل ترقی کر رہے ہیں جو یقینی طور پر ملازمت تلاش کرنے والے افراد کے لیے مددگار ثابت ہوں گے- اور ایک بنیادی حقیقت یہ بھی ہے کہ ملازمت کے متلاشی افراد پاکستان کے ان متعلقہ شہروں سے بےخبر ہیں جہاں دیگر شہروں کے مقابلے میں ملازمت کے سب سے زیادہ مواقع موجود ہیں- ہم یہاں پاکستان کے ان شہروں کا ذکر کر رہے ہیں جہاں سے بہت زیادہ ملازمتیں سامنے آتی ہیں اور یہاں نوکری کے متلاشی افراد کے اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کے امکانات زیاد ہیں:

کراچی:
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور تجارتی مرکز بھی- اس کے علاوہ یہ شہر بندرگاہ کا بھی مالک ہے- پاکستان میں جن شہروں کی جانب سے سب سے زیادہ ملازمتوں کی پیشکش کی جاتی ہے٬ کراچی ان میں سرفہرست ہے- متعدد کمپنیوں اور بینکوں نے کراچی میں اپنے ہیڈ آفس قائم کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے یہاں بہترین ملازمت حاصل کرنے کے زیادہ مواقع میسر آتے ہیں- کراچی میں متعدد ایسی صنعتیں بھی قائم ہیں جو ملازمتیں فراہم کرتی ہیں-
 

image

عام طور پر لوگ کراچی کو پاکستان کا سب سے مہنگا شہر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے- اس شہر میں پراپرٹی کے کرائے دیگر شہروں کی نسبت کم ہیں اور اگر بات کی جائے جائیداد کی خرید و فروخت کی تو اس حوالے سے بھی یہ مہنگا نہیں- اور اسی خاصیت کی بدولت یہ شہر کو ملازمتوں کی موجودکی کے حوالے سے مرکزی حیثیت حاصل کرچکا ہے- ہر کوئی کراچی میں بہترین ملازمت تلاش کر سکتا ہے اور چاہے تو اپنا کاروبار بھی شروع کرسکتا ہے- دیگر شہروں کے مقابلے میں اس شہر میں ملازمت اختیار کرنے کے چند فوائد بھی ہیں جن میں آمد و رفت پر آنے والے اخراجات کا کم ہونا٬ لباس کی قیمتوں کا کم ہونا اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاﺀ کا سستا ہونا شامل ہے- یہ خصوصیات ملازمت اختیار کرنے والے اور ملازمت فراہم کرنے والے دونوں طرح کے افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں-

کراچی میں معیاری تعلیم کا حصول بھی ممکن ہے اور یہاں خواندگی کی شرح 77 فیصد ہے- طلبا جلد ہی نوکری حاصل کر کے کم سے کم اپنے ذاتی اخراجات خود برداشت کرنے لگتے ہیں- اکثر طلبا کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں یا پھر صنعتوں وغیرہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے لگتے ہیں- کراچی کی آرٹ انڈسٹری بہت مقبول اور ترقی یافتہ ہے- ان تمام وجوہات سمیت دیگر متعدد اسباب کی بدولت کراچی کو ملازمت کے حصول کے حوالے سے ایک بہترین شہر قرار دیا جاتا ہے-

لاہور:
لاہور روایات٬ آرٹ اور کھانوں کا شہر ہے٬ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا سب سے بڑا شہر بھی ہے- لاہور میں شرح خواندگی 74 فیصد ہے- اس شہر میں بھی متعدد کمپنیوں کے ہیڈ آفس اور ریجنل آفس قائم ہیں- اس شہر میں اور اس کے اطراف میں لاتعداد صنعتیں قائم کی گئی ہیں- اگر ہم بات کریں مزیدار کھانوں کی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ مختلف اقسام کے کھانوں اور لذیز ذائقوں کے حوالے سے لاہور ایک بہترین شہر ہے- یہ کھانے بھی اس شہر کو پرکشش بنانے کی ایک بنیادی وجہ ہیں-
 

image

یہاں متعدد آئی ٹی کمپنیاں بھی قائم ہیں جو ڈیزائنرز٬ ڈویلپرز اور نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز کی ملازمتوں کی پیشکش کرتی ہیں- اس کے علاوہ دیگر ملازمتوں اور کاروباری مواقعوں کی فراہمی میں فیشن٬ آرٹ٬ تعمیرات اور سیاحت کے شعبے زیادہ مقبول ہیں- لاہور کی میڈیا انڈسٹری بےپناہ شہرت کی حامل ہے اور کراچی کے بعد پاکستان میں اس کا دوسرا نمبر ہے- ان تمام خصوصیات کی بدولت ملازمت کے حوالے سے لاہور کو پاکستان کا دوسرا بہترین شہر قرار دیا جاسکتا ہے- اس لیے نوکری کے متلاشی افراد اس شہر میں بھی اپنی قسمت ضرور آزمائیں-

اسلام آباد / راولپنڈی:
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع یہ جڑواں شہر ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہیں-بہت زیادہ صنعتوں اور ذاتی کاروبار نہ ہونے کے باوجود یہاں ملازمتوں کے قابلِ ذکر مواقع موجود ہیں- پاکستان کا دارالحکومت ہونے کے باعث اسلام آباد زیادہ تر سرکاری نوکریوں کی پیشکش کرتا ہے- پاکستان میں موجود پرائیوٹ بزنس زیادہ غیرمعمولی ملازمتوں کی پیشکش کرتے ہیں- آئی ٹی٬ تعمیرات اور تعلیم کا شعبہ اسلام آباد٬ راولپنڈی اور اس کے اردگرد کے رہائشیوں کے لیے ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے بہترین شعبہ جات ہیں-
 

image

پاکستان کے دیگر شہروں میں بسنے والے افراد کو بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان بھر میں ملازمتوں کے حصول کے متعدد مواقع موجود ہیں- اگر آپ ملازمت کے حصول یا کاروباری مواقع کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں تو آپ کو پاکستان کے ان شہروں کا رخ ضرور کرنا چاہیے جہاں ملازمت کے بہترین مواقع موجود ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

No doubt the job market in Pakistan is very much unsaturated. The market is full with job seekers and yet more are entering but less jobs are being offered and those too for less salaries. The trend of getting higher education is on the rise, and the people think that they will get good paying jobs as soon as they graduate but it's not always the case.