اہل امریکہ کو مبارک ہو

 اﷲ سبحان تعالی نے قرآن کریم کے اندر مصائب اورآزمائشوں کے اعلان کے ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ مصائب میں صابر کو اﷲ تعالیٰ خصوصی رحمتوں سے نوازے گا تاکہ مسلمان کو یقین محکم ہوجائے کہ اﷲ تعالیٰ کی امداد شامل حال ہوگی اور اہل ایمان کامیابی سے ہمکنار رہیں گے ۔اﷲ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے ’’ان لوگوں کو جب کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں ہم تو اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں اور ہم سب کو اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹ کرجانا ہے ۔ان لوگوں پر اﷲ کی طرف سے رحمتیں ہی رحمتیں ہوں گی ور یہی لوگ ہدایت پرہیں۔(البقرہ۱۷۷)وہ لوگ تنگ دستی ‘بیماری اور جنگ میں صابر ومستقل مزاج ہیں ۔یہی لوگ راستی پر ہیں اور یہی لوگ متقی ہیں ۔(البقرہ)۔ مسلمان ہمیشہ سے نرم دل ہیں یہ خدا کا احسان ہے کہ مسلمان کسی کودکھ دینا تو دور کی بات ہے مسلمان تومشکل سے مشکل حالات میں بھی خلق خدا کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے دین کے دشمنوں نے اسی نرم دلی کو کمزوری سمجھا اور اسی بات کا فائدہ اٹھا کر اسلام دشمن طاقتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو دھوکے دیئے ہیں ۔حالیہ حالا ت کو دیکھیں تو صاف پتا چلتا ہے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستا ن کی ہیں اس کے باوجود گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ کا یہی الزام رہاہے کہ مسلمان انتہاء پسند ہیں۔حالیہ امریکی صدر تولگتاہی جوکر ہے ۔اہل امریکہ کودلی مبارک ہوکہ خوش قسمتی سے انہوں نے بھی پاکستانی عوام کی پیروی کرتے ہوئے ایک جوکرکواپناصدرمنتخب کرلیاہے،جونہ صرف شکل سے جوکرہے بلکہ عقل سے بھی پیدل ہے۔امریکہ کے پالتو،کرائے کے قاتل اسلام کے ترجمان یا ٹھیکیدارنہیں۔اسلام میں انتہاء پسندی یاشدت پسندی کاتصورتک موجودنہیں۔مسلمانوں سے زیادہ پرامن کوئی جماعت نہیں ،دیگرمذاہب اورقبائل اپنی نسل کی بات کرتے ہیں جبکہ اسلام انسانوں سمیت کائنات کی تمام مخلوقات کے حقوق کاپاسبان ہے۔طالبان ہوں یاکوئی اور جودہشتگرد ہیں ان کیخلاف کارروائی پاکستان بھی کررہااورامریکہ بھی،ہم دنیابھرمیں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کوسپورٹ نہیں کرتے۔جوریاست یاقبیلہ دہشتگردی کاحامی ہے اس کابرائے راست نام لینے کی بجائے اسلام پرانگلی اٹھاناکسی قیمت پرقابل قبول نہیں۔اسلام سے زیادہ پرامن اس دنیامیں کوئی نظام نہیں۔اسلام جتناپرامن اس سے کہیں زیادہ غیرت مند ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدت پسندی یاانتہاء پسندی کواسلام کے ساتھ جوڑکرجوپیغام دیناچاہتا ہے وہ حقائق پرمبنی نہیں۔مسلمان شدت پسندہوتے توجوکرمسلمانوں کیخلاف بولنے کی جرات ہی نہ کرتے ۔ منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے امریکا یا اس کے اتحادیوں کو اپنے دفاع پر مجبور کیا تو امریکا اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔افغانستان بارے نئی پالیسی کے تحت طالبان کے خلاف جنگ کے اصول تبدیل کر دیئے ہیں۔ اب اُن کے خلاف ملٹری آپریشنز کا آغاز ہوگا۔ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دوبارہ نہ بننے دی جائیں۔ القاعدہ، طالبان، داعش اور دیگر دہشتگردوں اور اسلامی دہشتگردی ختم کردیں گے۔ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ راکٹ مین خودکش مشن پر ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ دنیا کے کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کا پروگرام جاری رکھے۔اُنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ ملک شمالی کوریا جیسے ملک کے ساتھ تجارت کرتے ہیں اور اسے ہتھیار اور مالی وسائل فراہم کرتے ہیں جو دنیا کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔یو این جی اے کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے جوکرٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو مقابلہ کرنا پڑتا ہے جبکہ دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا حصول پوری دنیا میں انسانی جانوں کے لیے سخت خطر ہ ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں منعقدہ 50 سے زائد مسلم ممالک کے اجتماع اور اپنے دورہ سعودی عرب کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان آمریت کا ارادہ مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ایران امریکا اور اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔تہران دہشت گردی کی حمایت کرنا ترک کرے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ طے کئے گئے جوہری سمجھوتے کو بھی منسوخ کر دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتہ مکمل طور پر یک طرفہ اور انتہائی غیر مناسب تھا جو امریکا کیلئے نقصان کا باعث بنا۔ سمجھوتے کی شرائط کے مطابق آئندہ ماہ اکتوبر کے وسط تک امریکی صدر کو یہ تصدیق کرنا ہے کہ ایران سمجھوتے کی پاسداری کر رہا ہے اور صدر ٹرمپ کے اس بیان کی رو سے اب یہ ممکن ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔دنیا میں سب زیادہ اسلحہ اورخطرناک عزائم رکھنے والے ملک امریکہ کاصدردوسروں کوسبق دے رہاہے کہ جوہری ہتھیاروں کا حصول پوری دنیا میں انسانی جانوں کے لیے سخت خطر ہ ہے۔جوکرنے کہاکہ اسلامی دہشتگردی ختم کردیں گے ۔جاہل کویہ علم ہی نہیں کہ اسلام نے دنیاسے دہشتگردی کے وجودکوختم کیاہے،اسلام خود دہشتگردی کا کھلادشمن ہے۔امریکہ حقیقت میں دہشتگردی کاخاتمہ چاہتاہے تواپنی معلومات درست کرے۔ہم دنیاکے کسی مذہب کوبھی دہشتگردنہیں کہہ سکتے ،کسی فرد،قبیلے یاعلاقے کے لوگوں کے عزائم کواسلام توکیاکسی مذہب سے جوڑناانتہائی شرمناک ہے۔جودہشتگردہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان پوری دنیاسے زیادہ متاثر ہواہے۔مسلمان دہشتگردنہیں مظلوم ہیں ،برماکی صورتحال دنیاکے سامنے ہے کس طرح مسلمانوں کوکاٹاجارہاہے،بے ضمیرنام نہاد انسانی حقوق کے ترجمان مسلمانوں پرہوتاظلم دیکھ خاموش ہے تودوسرے جانب مظلوم مسلمانوں ہی کودہشتگردثابت کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ۔آخرمیں اہل امریکہ کوایک جاہل کوصدر منتخب کرنے پرایک بار پھرمبارکباد پیش کرتاہوں 

Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 564605 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.