قبض کو اُم الامراض یعنی بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے اور
آج دنیا کا ہر چوتھا شخص اس بیماری میں مبتلا ہے- یہ بیماری خود اپنے ساتھ
کئی دوسری بیماریاں بھی لاتی ہے اور انسان کو مستقل طور پر بیمار بنا دیتی
ہے- تاہم قبض سے نجات حاصل کرنا بھی کوئی مشکل کام نہیں٬ چونکہ قبض کا مرض
لاحق بھی غلط غذاؤں چٹ پٹی٬ مرغ مسلم اور تلی ہوئی اشیاﺀ کے استعمال کی وجہ
سے ہوتا ہے اس لیے چند درست غذاؤں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے
اس مرض سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے- آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسی
غذائیں جنہیں آپ اپنی خوراک میں شامل کر کے قبض جیسے تکلیف دہ مرض سے نجات
حاصل کرسکتے ہیں: ان غذاؤں میں درحقیقت فائبر پایا جاتا ہے جو کہ آنتوں کو
نرم بنانے اور فضلے کو خارج کروانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے-
|
|
پالک
پالک کا استعمال کر کے آپ باآسانی قبض کے مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں-
پالک میں پائی جانے والی فائبر کی بھاری مقدار٬ میگنیشیم اور معدنیات فضلے
کو خارج کرنے کے حوالے سے مددگار ثآبت ہوتے ہیں-
|
|
سیب
اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو روزانہ ایک سیب کھانا آپ کے لیے
بہترین ثابت ہوسکتا ہے- ایک چھوٹے سا سیب اور اس کے چھلکے 3.6 گرام فائبر
پر مشتمل ہوتے ہیں- متعدد پھلوں کے چھلکوں میں فائبر پایا جاتا ہے جو قبض
کے حوالے سے قدرتی نسخے کے طور پر اپنا کام کرتا ہے-
|
|
دلیہ
دلیہ میں بھی فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کو آنتوں کو نہ صرف
آرام پہنچاتی ہے بلکہ انہیں نرم بھی کرتی ہے جس کے بعد فضلہ باآسانی خارج
ہوتا ہے- آپ روزمرہ کی غذا میں دلیہ کو شامل کر کے باآسانی قبض جیسے تکلیف
دہ مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں-
|
|
گری دار میوے
اپنی روز کی غذا میں مٹھی بھر میوے جس میں بادام٬ اخروٹ٬ پستہ اور مونگ
پھلی ہو ضرور شامل رکھیں- یہ پروٹین اور صحت مند چکنائی کے حصول کا بہترین
ذریعہ ہیں اور قبض دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں- صرف آدھے کپ
باداموں میں 9 گرام فائبر پایا جاتا ہے-
|
|
السی کے بیج
السی کے بیج ایک انتہائی آسان ذریعہ ہے اپنی غذا میں فائبر کو شامل کرنے کا-
2 چمچ السی کے بیجوں سے آپ کو 4 گرام فائبر حاصل ہوتا ہے- ان بیجوں کو
روزانہ صبح دلیے پر چھڑک کر کھائیے اور قبض سے نجات پائیے-
|
|
بیریز
بیریز میں متعدد غذائی اجزاﺀ بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں- آپ چاہیے آدھا
کپ بلیک بیری کھائیں یا پر رس بیری٬ آپ کو 4 گرام فائبر ضرور حاصل ہوگا-
بیریز بھی قبض کے مرض سے آرام پہنچاتی ہیں اور آپ انہیں بھی اپنی غذا میں
شامل کرسکتے ہیں- |
|